برگِ سبز — Page 217
برگ سبز 11 - جماعت ہائے مشرقی افریقہ - 12 - جماعت چینی ترکستان،13 - جماعت ہائے ملایا سنگاپور ،14 - جماعت ہائے شرق الہند حضرت صاحب نے ان ایڈریسز کے جواب میں ایک پر معارف خطاب فرمایا جس میں آپ نے متعدد اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔اپنی ذات پر ہونے والے خدا تعالیٰ کے غیر معمولی احسانات اور فضلوں کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا:۔۔۔بظاہر میں نے دنیا میں کوئی علم حاصل نہیں کیا۔حتی کہ اپنی زبان تک بھی صحیح نہیں سیکھی یہ سب اللہ تعالیٰ کا احسان اور فضل ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کو قبول کر کے اس نے مجھے ایک ایسا گر بتا دیا کہ جس سے مجھے ہر موقع پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نصرت حاصل ہو جاتی ہے۔میں ہمیشہ یہی کہا کرتا ہوں کہ میں تو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک ہتھیار کی مانند ہوں۔۔۔۔یہ سب کام اللہ تعالیٰ کے ہیں ، اگر وہ نہ کرتا تو نہ مجھ میں طاقت تھی اور نہ آپ میں۔نہ میرے علم نے کوئی کام کیا اور نہ آپ کی قربانی نے جو کچھ ہوا خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوا۔“ اس کے بعد حضرت صاحب نے ایڈریس پیش کرنے والے احباب اور جماعتوں کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا: میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان سب کو جزاك الله احسن الجزاء کہتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ میری زندگی کے جو دن باقی ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں اسلام کی خدمت و تائید اور اس کے غلبہ اور مضبوطی کے لئے صرف کرنے کی توفیق عطا فرمادے تا جب اس کے حضور پیش ہونے کا موقع ملے تو شرمندہ نہ ہوں اور کہہ سکوں کہ تو نے جو خدمت میرے سپرد کی تھی تیری ہی توفیق 217