برگِ سبز — Page 212
برگ سبز سے بھی دن بدن کمزور ہوتا چلا گیا اس کی عام شہرت اس قسم کی ہوگئی کہ پاکستانی پاسپورٹ دنیا کی ہر ایئر پورٹ پر شک وشبہ کی نظر سے دیکھا جانے لگا۔دنیا کے بہت سے ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا جاری کرنے کے لئے معمول سے زیادہ پابندیاں عائد ہوگئی ہیں۔مذکورہ کالم کا مندرجہ ذیل تجزیہ بھی قابل توجہ ہے: ذوالفقار علی بھٹو مرحوم مذہبی سیاستدانوں کو شکست دے کر اقتدار میں آئے تھے لیکن انہوں نے بھی مسلم لیگ کی تاریخ دہرائی۔جیسے مسلم لیگ نے مذہبی سیاست دانوں کو شکست دے کر پاکستان حاصل کیا تھا اسی طرح پیپلز پارٹی مذہبی سیاستدانوں کو کھلی شکست دے کر اقتدار میں آئی تھی مگر اقتدار میں آنے کے بعد دونوں نے مذہبی سیاستدانوں کو امور مملکت میں دخل اندازی کے مواقع دیئے اور خسارے میں رہے۔“ مسلم لیگ نے قائد اعظم محمد علی جناح کی کامیاب قیادت میں مسلمانوں کو متحد کر کے حصول پاکستان کا مقصد حاصل کیا۔اس وقت بھی بعض سیاسی طالع آزماؤں یا مذہبی سیاستدانوں نے احمدیوں کو مسلمانوں سے الگ کرنے کی تجویز پیش کی تو قائد اعظم نے اپنی فراست و تدبر سے کام لیتے ہوئے اور اس بحث کو فضول قرار دیتے ہوئے نظر انداز کر دیا اور کامیابی نے ان کے قدم چومے۔ذوالفقار علی بھٹو نے مذہبی سیاستدانوں سے مقابلہ کیا۔اسی وجہ سے احمدیوں نے نہ صرف ان کو ووٹ دیئے بلکہ انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس کی وجہ سے ان کی پارٹی کو ان کی اپنی تو قعات اور اندازوں سے بھی بڑھ کر کامیابی ہوئی لیکن اس کے بعد مذہبی سیاستدانوں کے بلند بانگ دعووں اور جوش و خروش کو دیکھ کر جب بھٹو صاحب نے ان کو خوش کرنے کے لئے ان کے غیر اسلامی ، غیر منصفانہ مطالبہ کوتسلیم کرتے 212