برگِ سبز

by Other Authors

Page 197 of 303

برگِ سبز — Page 197

برگ سبز مبارک احمد صاحب نے ابتدا میں مشرقی افریقہ کا مرکزی مشن قائم کیا تھا۔حضرت چودھری صاحب کو میرے پروگرام کا علم ہو اتو وہ مورو گورو کے ریلوے سٹیشن پر ملنے کے لئے تشریف لائے۔کچھ دیر پلیٹ فارم پر گفتگو ہوئی اس کے بعد یہ پتہ چلنے پر کہ گاڑی یہاں پر کافی دیر رکتی ہے۔خاکسار کو بڑے شوق اور پیار سے مشن ہاؤس بھی دکھایا۔اس ابتدائی ملاقات میں چودھری صاحب کے خلوص و محبت کا جو تاثر قائم ہو اوہ ان کے حسن سلوک اور نیکی کی وجہ سے ہمیشہ بڑھتا ہی رہا۔خاکسار کو یاد ہے کہ محترم چودھری صاحب نے اپنے تجربات کی روشنی میں بعض نصائح پلیٹ فارم پر کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ جس علاقے میں تم جار ہے ہو وہاں اڑنے والے سانپ بھی ہوتے ہیں جو بہت خطرناک ہوتے ہیں۔ان کے زہر سے انسان اندھا بھی ہو سکتا ہے اور یہ بھی بتایا کہ اس زہر کا فوری تریاق دودھ ہے۔کسی بھی جانور کا دودھ آنکھوں میں ڈالنے سے اندھے پن کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔ایک اور بات آپ نے یہ بتائی کہ ہم پنجاب میں پانی کے تالاب یا جو ہر میں نہانے میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتے مگر یہاں یہ امر خطر ناک ہوسکتا ہے۔پانی میں یا پانی کے اردگرد ایسے جانور یا حشرات ہوتے ہیں جو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔محترم چودھری صاحب بہت دعا گو تھے۔ان کو دیکھ کر آنحضرت سلی تم کا یہ ارشاد مستحضر رہتا تھا کہ مومن کی زبان ہمیشہ ذکر الہی سے تر رہنی چاہئے۔آپ کی قبولیت دعا کے بہت سے واقعات سننے میں آتے تھے۔وہ بتایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ ہمیں پتہ چلا کہ ایک نو مبائع نوجوان کی علاقے میں بہت مخالفت ہورہی ہے اور یہ بھی کہ اس کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔محترم چودھری صاحب اس کی عیادت کے لئے اس کے گاؤں گئے تو دور سے ہی افریقنوں کے رونے اور جزع و فزع کی آوازیں آنے لگیں اور نزدیک جا کر پتہ چلا کہ وہ 197