برگِ سبز — Page 196
برگ سبز حضرت چوہدری عنایت اللہ صاحب احمدی حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ایک پرانے بزرگ مبلغ سلسلہ کا 11 دسمبر 2015ء کے خطبہ جمعہ میں ذکر خیر فرمایا اور نماز جنازہ بھی ادا کی۔حضرت چودھری عنایت اللہ صاحب احمدی فوجی ملازمت کے سلسلے میں مشرقی افریقہ میں تشریف لائے تھے۔آپ کو کینیا، تنزانیہ اور یوگینڈا کے مختلف سٹیشنوں پر خدمات بجالانے کے مواقع ملے۔اس طرح آپ کو افریقہ کے مختلف قبائل سے خوب واقفیت ہو گئی۔آپ کے تبلیغی شوق اور تبلیغی معلومات کو دیکھتے ہوئے حضرت مولنا شیخ مبارک احمد صاحب نے انہیں زندگی وقف کرنے کی توجہ دلائی۔فوجی خدمات سے با قاعدہ ریٹائرڈ ہونے کے بعد آپ نے زندگی وقف کر دی اور مشرقی افریقہ میں لمبا عرصہ خدمت بجالانے کی سعادت حاصل کی۔خاکسار نے بھی مشرقی وسطی افریقہ میں کم و بیش پندرہ سال خدمت کی توفیق پائی۔کچھ عرصه مورو گور و تنزانیہ میں ہم دونوں کو اکٹھے رہنے کا موقع ملا۔حضرت چودھری صاحب کا نام ذہن میں آتے ہی ان کی منکسر المزاجی ، دعاؤں میں شغف اور سچی خوابوں کی یاد آتی ہے۔خاکسار کی پہلی تقرری طبورا ( تنزانیہ ) میں ہوئی تھی۔یہ وہی جگہ ہے جہاں محترم شیخ 196