برگِ سبز — Page 187
برگ سبز شامل ہے جو اس موضوع پر سند سمجھا جاتا ہے۔سواحیلی زبان کے تین سب سے بڑے شعراء میں سے ایک آپ کو شمار کیا جاتا ہے۔قرآن مجید کے سواحیلی ترجمہ کے سلسلہ میں نظر ثانی اور طباعت کے کام میں مکرم شیخ صاحب کی امداد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارا ترجمہ جہاں معانی و مضامین کے لحاظ سے لا جواب ہے وہاں زبان کے لحاظ سے بھی بہت بلند پایہ ہے۔آپ اپنے ملک کی ترقی و بہبودی کے لئے ہمہ تن مصروف رہتے تھے۔آپ کی ان کوششوں کو خدا تعالیٰ نے نواز ا اور غیر معمولی طور پر آپ کو ملک وقوم کی خدمت کے مواقع مہیا فرمائے۔چنانچہ آپ کو دار السلام کے میئر ممبر پارلیمنٹ۔سارے ایسٹ افریقہ کی قانون ساز اسمبلی میں وہپ، ریجنل کمشنر اور پھر وزیر قانون اور وزیر ثقافت کے طور پر نمایاں کام کرنے کا موقع ملا۔اس غیر معمولی ترقی کیلئے آپ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے بشارات بھی ملی تھیں۔چنانچہ ایک دفعہ آپ نے خواب میں دیکھا کہ موجودہ صدر مملکت ایک کرسی پر بیٹھے ہیں اور اس کرسی پر سے خود اٹھ کر عمری صاحب کو بٹھا دیا ہے۔چنانچہ کونسل میں جس پارٹی کے لیڈر موجودہ صدر تھے انہوں نے خود کونسل کی پارٹی کا لیڈر اپنی جگہ آپ کو مقرر کیا۔ایک اور احمدی نوجوان نے بھی کافی عرصہ قبل ایک خواب میں دیکھا تھا کہ آپ وزیر قانون مقرر ہوئے ہیں۔تنزانیہ کے ہر دلعزیز صدر کو جو بابائے قوم کے لقب سے پکارے جاتے اور آزاد تنزانیہ کے بانی ہیں آپ پر بہت اعتماد تھا جس کا اظہار ان عہدوں سے ہوتا ہے جو آپ کے سپرد کئے گئے اور جن کا اوپر ذکر آچکا ہے۔صدر تنزانیہ قریباً ہمیشہ ہی آپ کو اپنے غیر ممالک کے سفر میں ساتھ رکھتے تھے چنانچہ اس سلسلہ میں آپ امریکہ، انگلستان ، روس ، مصر، تیونس، یوگوسلاویہ، سینیگال وغیرہ تشریف لے گئے۔مزید برآں اقوام متحدہ میں آپ نے اپنے ملک کی نمائندگی 187