برگِ سبز

by Other Authors

Page 183 of 303

برگِ سبز — Page 183

برگ سبز محترم شیخ عمری عبیدی صاحب کا ذکر خیر مشرقی افریقہ میں جماعت احمدیہ کو کام کے آغاز میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مخالفین کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی گئی کہ جماعت کے پاؤں یہاں نہ جم سکیں۔جھوٹے مقدمات کے علاوہ محترم شیخ مبارک احمد صاحب اور دوسرے کئی دوستوں پر قاتلانہ حملے بھی ہوئے۔لیکن ان سب باتوں کے باوجود ہمارے مجاہدین نے خدا تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے کام کو برابر جاری رکھا اور جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے ترقی کرتی چلی گئی۔دعوت الی اللہ اور تعلیمی کوششوں کے ضمن میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب ٹیو را سیکنڈری سکول کے مسلمان طالبعلموں کو دینیات پڑھایا کرتے تھے۔ان ابتدائی طالب علموں میں ایک نو جوان جسے دینی تعلیم کا بہت شوق تھا شیخ عمری عبیدی تھے۔سکول کی تعلیم کے دوران ہی آپ کو رسالہ سن رائز پڑھنے کا اتفاق ہوا۔جس میں معراج کی حقیقت کے متعلق بھی ایک مضمون تھا اسے پڑھ کر عمری عبیدی صاحب کو بہت خوشی ہوئی۔آپ اپنے ساتھی طالبعلموں کو اس مضمون کے مطابق معراج کی حقیقت سمجھانے لگے۔آپ کے ساتھیوں میں سے ایک نے آپ سے پوچھا کہ معراج کے متعلق جو آیات آپ سنا رہے ہیں ان کا حوالہ بتا ئیں۔اس پر عمری عبیدی صاحب نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ مبارک احمد صاحب سے پوچھ کر اس سوال کا 183