برگِ سبز

by Other Authors

Page 177 of 303

برگِ سبز — Page 177

برگ سبز اسے تاکید کی جاتی ہے کہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتار ہے۔قرآن کریم کے تمام احکام ونصائح کی پابندی کرے کہ اس کے بغیر کوئی نیکی اور بھلائی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کی اپنے دل ہاتھ اور زبان سے نصرت کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کی مدد کرنا اپنی ذمہ داری قرار دی ہوئی ہے۔جو اس کی مدد کرتا ہے۔یہ بھی تاکید کی جاتی ہے کہ جاہ طلبی اور حب دنیا سے کنارہ کش رہے کیونکہ انسانی دل اس طرح بدی کی طرف لے جاتا ہے سوائے اس کے جس پر اللہ تعالیٰ رحم کرے۔اے مالک تمہیں اس علاقے پر حاکم بنا کر بھیجا جارہا ہے جہاں اس سے پہلے جابرانہ اور منصفانہ ہر طرح کی حکومتیں کام کر چکی ہیں۔لوگ تمہارے کاموں کو بھی اسی طرح پر کھیں گے جس طرح تم اپنے حکام کو پرکھا کرتے تھے اور تم پر بھی اسی طرح تنقید کی جائے گی جس طرح تم تنقید کیا کرتے تھے۔اچھا حاکم اپنی اس اچھی شہرت سے پہچانا جاتا ہے جو خدا تعالیٰ اس کیلئے لوگوں کے ذریعہ دنیا میں پھیلاتا ہے۔تمہارا بہترین سرمایہ تمہارے اچھے کام ہیں۔اپنے جذبات کو ہمیشہ قابو میں رکھو اور کوئی ایسی بات یا حرکت نہ کرو جو خلاف قانون ہو۔اپنا محاسبہ کرتے رہنے سے انسان کئی برے کاموں سے بچ جاتا ہے۔عوام سے محبت اور رحم کرنے کی عادت پیدا کرو اور ان سے درندوں کی طرح درشتی سے پیش نہ آؤ کیونکہ عوام یا تمہارے اسلامی بھائی ہیں اور اگر مسلمان نہیں ہیں تو تمہارے جیسے انسان تو ضرور ہیں۔ان سے کمزوریاں ہو سکتی ہیں وہ دانستہ یا نادانستہ غلطیوں کا ارتکاب کر سکتے ہیں، مگر پھر بھی ان سے اسی طرح رحم کا معاملہ کرو جس طرح تم چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ تم سے رحم کا سلوک فرما دے۔کیونکہ اللہ تمہارا ہی نہیں اس کا بھی حاکم و مالک ہے جس نے تمہیں حاکم مقر رکیا ہے۔یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تمہاری آزمائش ہے کہ وہ دیکھے کہ تم عوام سے کس طرح پیش آتے ہو خدا تعالیٰ کے مقابل آنے کی کبھی جسارت نہ کرنا کیونکہ نہ تو تم میں اس کی طاقت ہے 177