برگِ سبز

by Other Authors

Page 132 of 303

برگِ سبز — Page 132

برگ سبز مذکورہ بالا اخلاق فاضلہ میں سے سادگی کے متعلق مکرم آرچرڈ صاحب بیان کرتے ہیں : سادگی نیک زندگی کا ایک خاص جو ہر ہے۔ہمیں تعیش کی زندگی گزار نے سے منع فرمایا گیا ہے۔تعیش کی زندگی سے خبردار رہو کیونکہ خدا کے بندے ایسی زندگی نہیں گزارا کرتے۔خدا کے رستہ میں سادہ زندگی گزارنے سے روح میں چمک آتی ہے۔انسان ایک حد تک دنیوی آلائشوں سے پاک ہو جاتا ہے اور کبھی اس چیز کی خواہش نہیں کرتا۔تعیش کی زندگی گزارنے والے کبھی اطمینان قلب حاصل نہیں کر پاتے۔حقیقت تو یہ ہے کہ وہی دنیا میں سب سے زیادہ مالدار ہے جسے کسی چیز کی ضرورت نہیں اور قرآن مجید ہمیں یہ بتاتا ہے کہ تقویٰ اس دنیا کی بہترین چیزوں سے بھی بہتر ہے۔نیک انسان تھوڑے سے بھی مطمئن ہو جاتا ہے اور پرتعیش زندگی سے دلچسپی نہیں رکھتا۔۔۔خدا کے انبیاء کا طریق سادہ زندگی ہی رہا ہے۔حضرت نبی کریم صلی ا کہ تم اگر چاہتے تو آسائش کی زندگی گزار سکتے تھے لیکن آپ نے ہمیشہ انتہائی سادہ زندگی کو ترجیح دی۔آپ کی عادات سادہ۔آپ کی غذا سادہ کپڑے نہایت سادہ اور آپ کا گھر اور اس کا سامان بالکل سادہ تھا۔آپ گھر درے بستر پر سویا کرتے تھے اور کھجور کی چٹائی پر آرام فرمایا کرتے تھے جس کے نشان آپ کی کمر مبارک پر پڑ جایا کرتے تھے۔ایک دفعہ آپ سے کسی نے سوال کیا کہ آپ گھر دری چٹائی پر کیوں سوتے ہیں۔آپ نے فرمایا میرے لئے یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں۔انہوں نے اس دنیا کو چنا ہے اور میں نے بھی آنے والی زندگی کو چنا ہے۔132