برگِ سبز

by Other Authors

Page 131 of 303

برگِ سبز — Page 131

برگ سبز آمدنی بہت قلیل ہے تاہم اس لازمی چندہ کے علاوہ دیگر تحریکات کے چندے بھی با قاعدہ ادا کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔“ آپ نے احمدیت کی اور متعدد برکات کا ذکر کرتے ہوئے اپنی بعض مبشر خواہیں بھی بیان کی ہیں۔اس کتاب کے بعض ذیلی عنوانات درج ذیل ہیں۔ان سے کتاب کی افادیت اور دلچسپی کا بخوبی اندازہ ہوسکتا ہے: داستان میری اخلاقی اقدار کا نمونہ۔جنت ارضی - روح - چند خیالات۔سکھی روح - ضبط نفس۔عداوت - حصول تقویٰ اور روحانی ترقی کے چھ دشمن۔ناکامی کے ذریعہ کامیابی۔شہد کے دریا ہماری موہوم دنیا۔حیات ابدی کائنات میں خدائی صداقتوں کا ظہور۔ہماری اندرونی کائنات۔عبادت کی عادت۔احمدی کارول۔اخلاق فاضلہ کے متعلق آپ بیان کرتے ہیں: اخلاق اپنے اندر متعدد خواص پیدا کرنے کا نام ہے۔ان میں چند ایک مندرجہ ذیل ہیں: عزت نفس۔دوسروں کا احترام۔خلوص رحم دلی۔ذہانت۔عفو و درگزر۔سادگی۔صفائی نرم مزاجی۔جرات۔بھلائی۔نیکی۔صبر استقامت۔رحم انصاف۔ضبط نفس - قناعت۔خوش مزاجی۔مہمان نوازی۔صدقہ و خیرات بے غرضی۔محبت اور احسان مندی وغیرہ۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سی خوبیاں ہیں جواس فہرست میں شامل ہوسکتی ہیں۔131