برگِ سبز

by Other Authors

Page 121 of 303

برگِ سبز — Page 121

برگ سبز پہنچائیں۔بحیثیت استاد ہر شاگرد کے ساتھ حقیقی ہمدردی و محبت رکھتے تھے۔کسی غلطی کو رفع کرنے کیلئے خواہ کئی کئی دن شاگرد سے محنت کرنی پڑے۔گھبراتے نہیں تھے۔۔۔زیر زبر کی غلطی کے علاوہ اگر تلفظ اور لہجہ میں بھی فرق نظر آتا تو آگے نہیں بڑھتے تھے جب تک درست نہ کروالیں اور پھر ہمیشہ دوبارہ اسی دن اور دوسرے تیسرے دن بھی سنتے تھے کہ کہیں وہی غلطی تو نہیں ہورہی۔۔۔مجھے خطبات جمعہ سننے کا بہت موقع ملا اور باوجود بچپن کا زمانہ ہونے کے آپ کے ارشادات کی طرف توجہ پیدا ہوتی تھی اور کبھی طبیعت اکتائی نہیں تھی میں کئی دفعہ دعا کیلئے بھی (آپ) کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ہمیشہ شفقت سے پیش آئے اور دعا فرمانے کا وعدہ کرتے۔میرا بہت بچپن سے دعا پر ایمان ہے اور میرا قیاس ہے کہ اس میں بہت حد تک دخل (آپ) کی نصائح کا تھا کہ ہر موقع پر اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع لازمی ہے اور وہ اپنے بندوں کی دعاؤں کو سنتا اور پایہ قبولیت بخشتا ہے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نہایت مخلص اور فرمانبردار خادم تھے اور جماعت سیالکوٹ کی خوش قسمتی تھی کہ ان کو حضرت مولوی فیض الدین جیسا واعظ اور امام ملا تھا۔جنہوں نے تمام عمر جماعت کی تربیت اور دعوت کیلئے صرف کر دی۔اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمادے۔آپ کی دو صاحبزادیاں میرے دو محسنوں جناب ماسٹر علی محمد صاحب المعروف بی ٹی صاحب ) اور ڈاکٹر عبد الرحمان صاحب احمدی (المعروف کامٹی صاحب) سے بیاہی گئیں اور دونوں ہی اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ بہت مخلص اور احمدیت کا درد رکھنے والے دوست ہیں۔موخر الذکر ڈاکٹر عبد الرحمن 121