برگِ سبز

by Other Authors

Page 116 of 303

برگِ سبز — Page 116

برگ سبز امرتسر یا گورداسپور سے منگوا کر مہمان کے سامنے پیش کرنا۔مہمانوں کے ساتھ خوش خلقی سے پیش آنے کی تاکید کرنا اس شکر پر نعمتوں کے جو باب وا ہوئے آج ان کی فہرست مرتب کرنا بھی ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔اس قدر مجھ پر ہوئیں تیری عنایات وکرم جن کا مشکل ہے کہ تاروز قیامت ہو شمار ابتداء میں حضرت مسیح موعود عالی 16 اپنے احباب کو اپنے دست مبارک سے خط لکھتے تھے۔جب تعداد زیادہ ہوگئی تو بعض مہمان بھی اس کام میں آپ کا ہاتھ بٹانے لگے۔تاہم کام بڑھتا چلا گیا اور ضروری معلوم ہوا کہ اعلانات و اشتہارات طبع کروا کے عام تقسیم کئے جائیں۔حضور اپنی کتب و اشتہارات کے مسودات اپنے دست مبارک سے لکھتے۔اس مقصد کے لئے حوالے بھی خود ہی تلاش کرتے۔اس زمانے میں قادیان میں کوئی کا تب کوئی مطبع نہ تھا۔کتابت امرتسر میں ہوتی ، پروف واپس قادیان آتے۔حضور خود ہی پروف لے کر آتے۔انہیں دیکھتے تھیج کرتے۔اس کام کا تجربہ رکھنے والے ہی یہ اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہ کتنا مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ ضروری نہیں ہے کہ کا تب مسودات پر لگے ہوئے نشانات کے مطابق پوری طرح تصحیح کرتے ہوئے کوئی اور غلطی نہ کرے۔لہذا تصحیح کے بعد بھی اس کی چیکنگ لازمی ہوتی ہے۔پھر اس زمانہ کے پریس میں کاتب کے لکھے ہوئے بعض الفاظ یا تو بالکل نہیں چھپتے تھے یا اتنے مدھم چھپتے تھے کہ ان کو مشین مین کی مدد سے دوبارہ درست کروانا پڑتا تھا۔مشین مین کا کام اپنی جگہ بڑی مہارت و مشق کا تقاضا کرتا تھا کیونکہ اسے الٹا لکھنا پڑتا تھا تاکہ نقش صحیح اور سیدھا آئے۔غرضیکہ یہ ایسی مصروفیت تھی کہ اس پر بہت زیادہ وقت خرچ ہو جاتا تھا خاص طور پر جبکہ یہ کام قادیان میں نہیں ہوتے تھے اور پھر اس زمانہ میں آمدورفت کے 116