براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 62
براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق (بابائے اردو) کا مقدمہ اعظم الکلام لکھ دی جو انہیں زیب نہیں دیتی تھی ! 62 4-10- خطوط حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مندرجہ مقدمہ اعظم الکلام میں بیان کردہ مضامین پر ایک نظر اور مولوی عبد الحق صاحب کی دو خطوط کو چار بنا کر من مانے نتائج نکالنے کی جعل سازی زیر نظر مضمون کے حصہ 7-4 میں حضرت مرزا صاحب کے خطوط کا جائزہ لیتے ہوئے مقابلہ وموازنہ کی آخری صورت کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ : “۔۔۔صرف ایک ہی راہ رہ جاتی ہے کہ براہین احمدیہ کے مقابلہ میں مولوی چراغ علی صاحب کی کتابوں کو رکھ کر دیکھ لیا جائے کہ آیا کوئی بھی نسبت ہے۔" اس سلسلے میں اس مضمون کے درج ذیل مقامات پر تفصیلی بحث کر کے ثابت کیا گیا ہے کہ مولوی چراغ علی صاحب کے مضامین کو حضرت مرزا صاحب کے بیان کردہ معارف سے کوئی نسبت ہی نہیں۔بلکہ مولوی چراغ علی صاحب کے مضامین میں دفاع اسلام کی بجائے اسلامی عقائد و نظریات کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔وہ مقامات باب سوم و پنجم میں ملاحظہ ہوں۔یہ عمومی عقائد و نظریات اسلام ہیں۔یہاں پر ان عقائد و نظریات یا مضامین کا بھی ایک تقابلی جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔جن کے بارے میں مقدمہ اعظم الکلام۔۔میں درج حضرت مرزا صاحب کے خطوط میں ذکر ہے اور وہ درج ذیل ہیں جیسا کہ حضرت مرزا صاحب قرآن اور وید کے موازنہ کے ضمن میں فرماتے ہیں: “ بلاغت کے آزمانے کے لئے یہی سہل طریق ہے کہ جن دو کلاموں کا موازنہ و مقابلہ منظور ہو۔ان کی قوت بیانی کو دیکھا جائے کہ کس مرتبہ تک ہے اور اپنے فرض منصبی کے ادا کرنے کے لئے کیسی کیسی موشگافی و دقیقہ رسی انہوں نے کی ہے اور کہاں تک اپنے مدلل و موجز بیان سے جہل کی تاریکی کو اٹھانے کے لئے علم کی روشنی دکھلائی ہے اور وحدانیت الہی کی خوبیاں اور شرک کی قباحتیں ظاہر کی ہیں۔" 37 (i) اجتماع بر این قطعیه اثبات نبوت و (ii) حقیت قرآن شریف (iii) اثبات نبوت (iv) اثبات حقانیت فرقان مجید 38 پہلاخط یہاں پر واضح طور پر حضرت مرزا صاحب نے ایک خط میں تحریر فرمایا ہے کہ “۔۔۔۔اور میں نے بھی ایک کتاب جو دس حصے پر مشتمل ہے تصنیف کی ہے اور نام اس کا براہین احمدیہ علی حقانية كتاب الله القرآن و النبوة المحمدیہ رکھا ہے۔۔۔گویا حضرت مرزا صاحب ان موضوعات پر براہین احمدیہ میں مضامین تحریر فرما چکے تھے ) (v) ہنود پر اعتراضات (vi) وید پر اعتراضات دو سر اخط