براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 11 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 11

براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو ) کا مقدمہ اعظم الکلام 11 قرآن مجید کی حقانیت کے اظہار و اعلان میں کس قدر جوش تھا کہ اگر کسی بھی شخص نے اس مقصد کے لئے ذرا بھی آگے بڑھنا چاہا تو آپ اس کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر وقت آمادہ رہتے اور اس طرح پر آپ مسلمانوں میں یہ روح پیدا کرنے کی کوشش کرتے تھے کہ وہ ناموس نبوت کی صیانت کے لئے اپنے وقت اور فکر کی قربانی کرنا سیکھیں۔27 1-11۔براہین احمدیہ کی تصنیف اور بعد کے زمانے کے خادم جناب میر عباس علی صاحب میر عباس علی زمانہ تصنیف براہین احمدیہ میں ایک مخلص مددگار کے طور پر حضرت مرزا صاحب کی خدمت میں رہا کرتے تھے بعد میں آپ کے دعوی کے زمانہ میں آپ کا مخالف ہو گئے اور ایک اشتہار بھی شائع کیا، مگر موصوف نے بھی براہین احمدیہ کی تصنیف میں کسی قلمی مدد دینے والے کا ذکر نہیں کیا۔اگر انہیں ذرا سا شائبہ بھی گزرتا تو وہ تو حضرت مرزا صاحب کے بھیدی تھے اور مضامین کی مدد (اگر کوئی ہوتی ) کو ضرور طشت از بام کرتے۔جناب مرزا صاحب زمانہ تصنیف براہین احمدیہ میں میر عباس علی کو اپنے ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں:“ چونکہ یہ کام خالصاً خدا کے لئے اور حضرت احدیت کے ارادہ خاص سے ہے۔اس لئے آپ اس کی خریداروں کی فراہمی میں یہ ملحوظ خاطر شریف رکھیں کہ کوئی ایسا خریدار شامل نہ ہو جس کی محض خرید و فروخت پر نظر ہو۔بلکہ جو لوگ دینی محبت سے مدد کرنا چاہتے ہیں انہیں کی خریداری مبارک اور بہتر ہے۔۔۔۔غرض آن مخدوم اسی سعی اور کوشش میں خداوند کریم پر توکل کر کے صادق الارادت لوگوں سے مدد لیں اور اگر ایسے نہ ملیں تو آپ کی طرف سے دعا ہی مدد ہے۔ہم عاجز اور ذلیل بندے کیا حیثیت اور کیا قدر رکھتے ہیں اور وہ جو قادر مطلق ہے۔وہ جب چاہے گا تو اسباب کا ملہ خود بخود میسر کر دے گا۔کونسی بات ہے جو اس کے آگے آسان نہ ہوتی ہو۔" 28 حوالہ جات 1-1 1 - پروفیسر معین الدین عقیل، رسمیات مقالہ نگاری پاکستان اسٹڈی سنٹر جامعہ کراچی صفحہ 60۔2009ء 2 - براہین احمدیہ صفحہ 24 3 - “ حیات احمد “ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی صفحہ 245 4 - مجموعہ اشتہارات “حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی جلد اول صفحہ 27 مطبوعه نظارت اشاعت ربوه تاریخ ندارد 5 - لیلچر لدھیانہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی صاحب صفحہ 252-255 مشمولہ روحانی خزائن جلد نمبر 20 6 - “سراج منیر صفحہ 59۔حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی 7 - “حیات احمد “ مصنفہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی اور براہین احمدیہ حصہ سوم صفحہ 275 276 حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی 8 - “ حیات احمد " مصنفہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی صفحہ 87 و - ازالہ اوہام صفحہ 206 حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی 10 - چشمه معرفت حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی صفحہ 5 1-2 11 - براہین احمدیہ ، حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی حاشیہ نمبر 11 صفحہ 216-215