براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 204 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 204

براہین احمدیہ : مولوی عبدالحق ( بابائے اردو) کا مقدمہ اعظم الکلام 204 پروفیسر معین الدین عقیل کا تصنیف ہذا کو خراج تحسین۔۔۔۔قابل مطالعہ اور قابل غور کتاب اسی خط میں پروفیسر عقیل صاحب نے ناچیز کی تصنیف کو علاوہ دیگر امور کے خراج تحسین بھی پیش کیا ہے جس کے لئے نا چیز موصوف کا شکر گزار ہے۔اور وہ درج ذیل ہے: " آپ کا مکتوب مورخہ 6 مارچ 2012ء، پیش نظر ہے۔یہ مع مسودہ براہین احمدیہ: مولوی عبد الحق کا مقدمہ اعظم الکلام "چند دن قبل موصول ہوئے تھے۔اس عرصہ میں ، میں مسودہ دیکھتارہا اور آپ کی محنت و جاں فشانی اور تلاش و کاوش پر داد دیتا رہا۔آپ نے بڑی دقت نظر سے مفید مطلب مواد و ماخذ کی نہ صرف جستجو کی ہے بلکہ بغائر نظر ان کا مطالعہ و تجزیہ بھی کیا ہے اور اپنے نتائج اخذ کئے ہیں۔اندازہ ہوا کہ آپ نے برسوں کی محنت کے بعد مسودے کو یہ صورت دی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اب اسے جلد شائع ہو جانا چاہئے۔مجھے یہ یقین ہے کہ اس کی اشاعت سے یا اس کے عام ہونے سے بہت سے موضوعات پر نئی معلومات کے سامنے آنے کے ساتھ ساتھ متعدد نئے مآخذ بھی عام افراد کے علم میں آئیں گے۔یوں وہ ساری تحقیقات جن کیلئے آپ نے محنت و جستجو کی ہے چاہے وہ کسی کیلئے قابل قبول ہوں یا نہ ہوں یا ان پر کسی کو تحفظات ہوں مگر قابل مطالعہ اور قابل غور نکات تو اہل علم کے سامنے ہوں گے اور اگر وہ چاہیں تو انہیں مزید مطالعہ اور تحقیق پر آمادہ کر سکیں گے۔13" حوالہ جات 8-2 1 اکبر علی خان، نگارشات عرشی صفحه 41 بحوالہ "متنی تنقید "، خلیق انجم، انجمن ترقی اردو پاکستان، کراچی 2۔صفحہ 192، 230 محولہ بالا کتاب 3۔تحریک آزادی میں اُردو کا حصہ ، ڈاکٹر معین الدین عقیل، صفحہ ۹، مجلس ترقی ادب لاہور۔4 ايضاً 8-3 5۔مکتوب جناب پروفیسر معین الدین عقیل صاحب بنام راقم الحروف مورخہ 12 مارچ 2012ء سخن گسترانہ بات سہی لیکن یہ کاوش ایک خلاف واقعہ بات کی تردید اور جواب میں کی گئی ہے اس کے جو “ خلاف مطلب “ / واقعہ بات سامنے آئے گی اس کی تردید مفید مطلب بات سے تو کرنی پڑے گی۔تاہم خلاف مطلب کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا ہے۔لیکن قاری کو اگر ایسی کوئی بات کھٹکے تو سامنے لائی جائے تو اس پر بات ہو سکتی ہے۔(راقم الحروف عاصم جمالی)