براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 135 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 135

براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو) کا مقدمہ اعظم الکلام 135 نہ سامنے آسکا اور جس نے کوشش کی وہ ناکام رہا۔اس بات کی ایک جھلک مونٹریال انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز مک گرل یونیورسٹی (کینیڈا) میں لکھے جانے والے ایک مقالے سے عیاں ہے۔مقالہ نگار لکھتے ہیں: "The technical religions controvercies of Chiragh Ali and of other Aligarh reforms might have seem to be mere pinpricks in contrast with the fundamental challenge of Ghulam Ahmad۔" 46 “ (حضرت مرزا غلام احمد (صاحب قادیانی) کی دعوت (مبارزت۔چینج) کے مقابلہ پر مولوی چراغ علی اور علی گڑھ کے دوسرے مصلحین کی مذہبی موشگافیاں محض معمولی اشتعال انگیزیاں معلوم ہوتی ہیں جبکہ (حضرت مرزا صاحب) کی دعوت مقابلہ ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔" فی الواقعہ یہ حضرت مرزا صاحب کی خود دریافت کردہ نہ تھی بلکہ بطور مامور من اللہ کے تھی جس کا تسلسل آج بھی اور تا قیامت بصورت خلافت علی منہاج نبوت جاری ہے۔جسے مولوی چراغ علی صاحب، مستشرقین یوبی سنی اور میکم میکال آنحضرت صلی للی کم پر فیضان نبوت محمدیہ (نعوذ باللہ ختم ہونا قرار دیتے ہیں۔جیسے کہ میکال نے لکھا ہے کہ : 47"There is no hint for spiritual succession in the Koran۔" ترجمه : قرآن (کریم) میں روحانی نیابت کا اشارہ تک نہیں ہے جو قرآنی آیت استخلاف، سلسلہ مسجد دین مسیح مہدی کی آمد و خلافت کے بر عکس ہے۔یہ اعتراضات 1866ء اور 1904ء کے درمیان برطانوی اخبارات میں نکلتے رہے تھے۔جن کے استیلاء و غلبہ کے لئے خدا تعالیٰ نے اپنے مامور حضرت مرزا صاحب کے ہاتھوں قرار واقعی جوابات براہین احمدیہ اور آپ کی دیگر تصانیف میں درج کروا دیئے تھے۔ان ہی اعترضات کو لے کر پادری میلکم میکال لے کر اٹھے تھے۔ان اعتراضوں کا ذکر کرتے ہوئے کے۔کے۔عزیز لکھتے ہیں: "Between 1866 and 1904 dozens of articles appeared in all influential journals, generely condemnatory of Turkey, Islam and Muslim Indian interest in the ottoman Khalifa۔۔۔۔۔۔۔The Rev۔Malcolm Maccoll Cannon of Ripon, wrote several articles in the contemporary Review and other journals severely critical, at times unseemly vulgar, of Islam and everything that is stood for۔۔۔۔۔۔۔۔Cannon Maccol continued his crusade against everything Islamic in the contemporary review of April 1888 and feb and october 1897۔' 148 ترجمہ: 1866ء اور 1904ء کے عرصے کے درمیان برطانیہ کے تمام اثر ورسوخ رکھنے والے معاصر جرائد میں ترکی ، اسلام اور ہندوستانی مسلمانوں کے عثمانیہ خلافت کے مفاد کے خلاف مضامین شائع ہوتے رہے۔رین (برطانیہ) کے پادری میکم میکال نے کنٹمپریری ریویو ” اور دیگر رسائل میں بہت سے مضامین لکھے جو اسلام اور کچھ بھی اسلام