براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 102
براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو ) کا مقدمہ اعظم الکلام مگر ساتھ ہی حضرت مرزا صاحب نے یہ بھی اعلان فرما دیا کہ : واني الهمتُ من ربّي أنك لا تقدر علي هذا النضال، ويبدي الله عجزك ويُخزيك ويثبتُ أنك أسير في الجهل والضلال، ولو اجتمعت قومك معك علي هذا الخيال، فترجعون مغلوبين" ترجمہ : اور مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوا ہے کہ تو ( یعنی پادری عماد الدین جس کی کتاب "توزین الا قوال ” ہے۔ناقل ) اس مقابلہ پر قادر نہیں ہو گا اور خدا تعالیٰ تیر اعجز ظاہر کر دے گا۔تجھے رسوا کر دے گا اور ثابت کرے گا کہ تو گمراہی میں اسیر ہے اور اگر چہ تیری قوم اس خیالی مقابلہ میں تجھ سے متفق ہو جائے مگر آخر تم مغلوب ہو جاؤ گے۔27 57 102 اور تمام دنیا پر ظاہر ہو جائے گا کہ یہ لوگ عربی زبان سے بالکل جاہل ہیں اور ان کے عالم اور عربی دان ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔اور ہر عقل مند سمجھ سکتا ہے کہ اس شخص کو جو عربی زبان سے بالکل جاہل ہو قرآن مجید کی فصاحت و بلاغت پر اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں۔5-9- مولوی چراغ علی صاحب کی پادریوں بشمول پادری عماد الدین کی شکست پر خاموشی نہ مولوی چراغ علی صاحب نے تو پادری عماد الدین کے مقابلہ پر 1871ء میں کتاب تعلیقات ”لکھی تھی۔جس کا مضمون زیر نظر کتاب میں بتفصیل ذکر کیا گیا ہے۔اور مولوی چراغ علی صاحب کی 1895ء میں وفات ہوئی تھی۔اُن دنوں یعنی 1894ء میں یہ دوران اشاعت کتاب “نور الحق ” مصنفہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مولوی چراغ علی صاحب بقید حیات تھے۔لیکن انہیں اس بارے میں تائید و تردید کرنے کی جرات نہ ہوئی! مولوی چراغ علی صاحب سرسید کے اس قدر زیر اثر تھے کہ اس بارے میں مکمل خاموشی اختیار کئے رکھی جبکہ یہ تو اُن کا خاص موضوع تھا جس پر اُن کی محولہ بالا تصنیف بھی موجود تھی۔لیکن مولوی چراغ علی صاحب اس موقعہ سے بھی محروم رہے ! 5-10-مولوی چراغ علی صاحب فقہ یا شریعت کو مبنی بر قرآن نہیں سمجھتے مولوی چراغ علی صاحب لکھتے ہیں : Those writers are greatly mistaken who either confound the Koran, the Mohammaden Revealed law with the Fiquah or cheriat (cheri) the Mohammaden common law or civil law; or think that the Koran contains the entire code of Islam; or that the Mohammaden law, by which is invariably meant the Mohammaden common law, is infalliable and unaltered۔۔۔۔۔58 اس کا ترجمہ مولوی عبد الحق صاحب نے یہ کیا ہے: 8۔وہ مصنفین بڑی غلطی پر ہیں جو قرآن اور فقہ یا شریعت کو خلط ملط کر دیتے ہیں، یا جو یہ خیال کرتے ہیں کہ قرآن میں اسلام کا پورا قانون درج ہے یا یہ کہ اسلامی قانون جس سے ہمیشہ اسلامی فقہ مراد ہے اس قدر بے عیب اور کامل ہے کہ اوس میں مطلق چون و چرا