براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 95 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 95

براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو ) کا مقدمہ اعظم الکلام قرآن کریم سے درج کر رہا ہے۔1 - وَإِذَا رَأَوْا أَيَةً يَسْتَسْخِرُوْنَ - وَ قَالُوا إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ (الصُّفت) ترجمہ : اور جب بھی وہ کوئی نشان دیکھیں تو مذاق اڑانے لگتے ہیں۔اور کہتے ہیں یہ تو محض ایک کھلا کھلا جادو ہے۔(16-15: 37) 2 - وَاِنْ يَّرَوْا أَيَةً يُعْرِضُوا وَ يَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ- (القمر) ترجمہ: اور اگر وہ کوئی نشان دیکھیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں ہمیشہ کی طرح کیا جانے والا جادو ہے۔(3 : 54) 3- قَدْ بَيَّنَّا الْآيَتِ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ (البقرة) ترجمہ : ہم آیات کو یقین لانے والی قوم کے لئے خوب کھول کر بیان کر چکے ہیں۔( 119 : 2) 4ـ۔۔۔اِلَّا الْفُسِقُونَ (البقرة) مولوی چراغ علی صاحب نے بہت اختصار سے کام لیا ہے لیکن وضاحت کی خاطر ہم پوری آیت کا ترجمہ درج کرتے ہیں۔ترجمہ : اور بے شک ہم نے تیری طرف کھلی کھلی آیات اتاری ہیں اور فاسقوں کے سوا کوئی ان کا انکار نہیں کرتا۔(100 : 2) 5 -۔۔۔قَالَ الكَفِرُونَ إِنَّ هَذَا لَسجِرٌ مُّبِينٌ (يونس) 95 مولوی چراغ علی صاحب نے پوری آیت درج نہیں کی ہے جس سے ان کا موقف واضح نہیں ہو تا لیکن راقم الحروف وضاحت کی خاطر پوری آیت کا ترجمہ درج کرتا ہے۔ترجمہ : کیالوگوں کے لئے تعجب انگیز ہے کہ ہم نے انہی میں سے ایک شخص کی طرف وحی نازل کی (اس حکم کے ساتھ ) کہ لو گوں کو ڈرا اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں خوشخبری دے کہ ان کا قدم ان کے رب کے نزدیک سچائی پر ہے۔کافروں نے کہا کہ یقینا یہ تو ایک کھلا کھلا جادو گر ہے۔(3 : 10) 6- هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَي عَبْدِهِ أَيْتٍ بَيِّنَتٍ (الحديد) مولوی چراغ علی صاحب نے جتنی آیت کا ٹکڑا دیا ہے اس کا ترجمہ درج ذیل ہے: ترجمہ : وہی ہے جو اپنے بندے پر روشن آیات اتارتا ہے (10: 57) -5-5- مولوی چراغ علی کی آیت کریمہ مذکورہ سورۃ بنی اسرائیل، وَ مَا مَنَعَنَا اَنْ نُرْسِل کے بارے میں خاموشی اور حضرت مرزا صاحب کی لطیف تفسیر بہ ثبوت معجزات محمدیہ مضمون مذکورہ 4-5 حاشیے میں مولوی چراغ علی صاحب مذکورہ بالا اور اس قسم کی آیات سے جو نتیجہ نکالتے ہیں ملاحظہ ہو: “ ان آیات میں وہی الفاظ اور قرینہ از قسم نزول و آیات و بینات ہیں جو ان آیتوں میں ہیں جیسے (کذا۔جن سے ) عیسائیوں نے نفی معجزات کی دلیل نکالی ہے۔پس جیسا ان لفظوں سے دلالت اور سیاق کلام سے ان مقامات میں معجزات ہے اور خوارق عادات مراد لئے جاتے ہیں وہی ان آیتوں میں بھی ضرور مرا دیجائیں اور اگر ان دلالت اور ظاہری معنی میں عیسائی گفتگو کریں گے تو ویسی ہی توجیہ ان الفاظ معانی میں بھی ہو گی جو ان سے اک خاص نفی معجزات سند لائی جاتی ہیں کیونکہ طرز کلام اور الفاظ اور ان کا سیاق اور قرینہ تو سب جگہ ایک ہی ہے (فتد بر)"۔49 مولوی چراغ علی صاحب نے عیسائیوں کے بارے میں جن آیتوں سے نفی معجزات کی دلیل نکالی ہے ” ان کا حوالہ نہیں دیا اور لکھا ہے