بیت بازی

by Other Authors

Page 519 of 871

بیت بازی — Page 519

519 ہر طرف آواز دینا ہے ہمارا کام آج جس کی فطرت نیک ہے؛ وہ آئے گا انجام کار ہے یقیں یہ آگ کچھ مدت تلک جاتی نہیں ہاں! مگر توبہ کریں باصد نیاز وانکسار ہر زماں شکوہ زباں پر ہے اگر ناکام ہیں دیں کی کچھ پروا نہیں؛ دنیا کے غم میں سوگوار ہم تو بستے ہیں فلک پر؛ اس زمیں کو کیا کریں آسماں کے رہنے والوں کو زمیں سے کیا نقار ہم اسی کے ہوگئے ہیں؛ جو ہمارا ہوگیا چھوڑ کر دنیائے دُوں کو؛ ہم نے پایا وہ نگار ہو گئے ہم درد سے زیر و زیر کر گئے ہم پر نہیں تم کو خبر ہو گیا دیں کفر کے حملوں سے چُور چُپ رہے کب تک خداوند غیور ہے یہی اک آگ ؛ تا تم کو بچاوے آگ سے ہے یہی پانی؛ کہ نکلیں جس سے صدہا آبشار ہے عجب اک خاصیت تیرے جمال وحسن میں جس نے اک چپکار سے مجھ کو کیا دیوانہ وار ہائے! وہ تقویٰ جو کہتے تھے کہاں مخفی ہوئی ساربان نفس دُوں نے کس طرف پھیری مبار ہائے! یہ کیا ہو گیا عقلوں پہ کیا پھر پڑے ہو گیا آنکھوں کے آگے اُن کے دن تاریک وتار ہم نے یہ مانا کہ ان کے دل ہیں پتھر ہو گئے پھر بھی پتھر سے نکل سکتی ہے دینداری کی نار ہرطرف سے پڑ رہے ہیں دِینِ احمد پر ٹبر کیا نہیں تم دیکھتے قوموں کو؛ اور ان کے وہ وار ہر نبی وقت نے اس جنگ کی دی تھی خبر کر گئے وہ سب دعائیں بادو چشم اشکبار ہوش اُڑ جائیں گے انساں کے پرندوں کے حواس بھولیں گے نغموں کو اپنے سب کبوتر اور ہزار ہر مسافر پر وہ ساعت؛ سخت ہے اور وہ گھڑی راہ کو بھولیں گے؛ ہوکر مست و بیخود راہوار ہاں! نہ کر جلدی سے انکار؛ اے سفیہ ناشناس اس پہ ہے میری سچائی کا سبھی دارومدار در عدن ہر گام ہمراہ رہے نصرت باری ہر لمحہ و ہر آن؛ خدا حافظ و ناصر ہر علم سے حاصل کرو عرفان الہی بڑھتا رہے ایمان؛ خدا حافظ و ناصر ہر بحر کے خواص بنو؛ لیک بایں شرط بھیگے نہیں دامان؛ خدا حافظ و ناصر ہر وقت عافیت رہے؛ ہر کام ہو بخیر آغاز بھی بخیر ہو؛ انجام بھی بخیر ۲۲ ۲۳ ۲۴ ۲۵ ۲۶ ۲۷ ۲۸ ۲۹ ۳۰ ۳۱ ۳۲ ۳۳ ۳۴ ۳۵ ۳۶ ۳۷ ۳۸ ۳۹ ۴۰ ۴۱ ۴۲