تجسس، بدظنی اور غیبت سے اجتناب کریں — Page 1
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 5 فروری 2010ء بمطابق 5 تبلیغ 1389 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ) أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُوْلُهُ أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطنِ الرَّحِيمِ - بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَلِكِ يَوْمِ الدِّينِ - إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ وَذَرُوا ظَاهِرَ الْإِثْمِ وَبَاطِنَهُ - إِنَّ الَّذِيْنَ يَكْسِبُونَ الْإِثْمَ سَيُجْزَوْنَ بِمَا كَانُوا يَقْتَرِفُوْنَ (الانعام:121) اور تم گناہ کے ظاہر اور اس کے باطن ( دونوں) کو ترک کر دو۔یقینا وہ لوگ جو گناہ کماتے ہیں وہ ضرور اس کی جزا دئیے جائیں گے جو (برے کام ) وہ کرتے تھے۔اس آیت میں اہم کا لفظ دو مرتبہ استعمال ہوا ہے۔اٹم کے لغوی معنی ہیں گناہ یا جرم یا کسی بھی قسم کی غلطی یا حدود کو توڑنا یا ایسا عمل جو نا فرمانی کرواتے ہوئے سزا کا مستحق