تجسس، بدظنی اور غیبت سے اجتناب کریں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page iv of 24

تجسس، بدظنی اور غیبت سے اجتناب کریں — Page iv

پیش لفظ حضور انور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے مورخہ 5 فروری 2010ء کے خطبہ جمعہ میں ہماری توجہ عام معاشرتی برائیوں کی طرف دلائی ہے۔آغاز میں حضور انور نے ظاہری گناہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ ایسے مخفی گناہوں سے بچنے کی بھی تلقین کی ہے جو اپنی ذات میں برائی دکھائی نہ بھی دیں لیکن ان کے نتائج رفتہ رفتہ برائی کی طرف لیجانے والے ہوں۔حضور انور ایدہ اللہ فرماتے ہیں:۔”جہاں شبہات کا امکان ہے وہاں اچھی طرح چھان پھٹک کر لو اور ہر کام کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ سے راہنمائی اور مدد چاہو۔اس سے کام میں ایک تو برکت پڑتی ہے اور برائیوں میں ڈوبنے سے یا برائیوں کے بداثرات سے انسان بچتا ہے اور اس طرح اللہ تعالیٰ اس کو ہر شر سے محفوظ رکھتا ہے۔“ گناہوں اور ہر قسم کی برائیوں سے بچنے کا طریق بتاتے ہوئے نماز کی تلقین کی ہے۔نماز شیطان کے حملہ سے محفوظ رکھتی ہے اور حسنات کا وارث بناتی ہے۔پھر حضور انور نے بعض ظاہری برائیوں یعنی شراب نوشی ، جوئے اور لاٹری سسٹم کے نقصانات اور ان کے حرام ہونے کا ذکر کیا ہے۔آخر پر حضور انور نے احباب جماعت کو آپس میں محبت اور بھائی چارہ قائم کرنے کی تلقین فرمائی ہے جو حسن ظن سے پیدا ہوتا ہے۔لیکن بدظنی ہنجنس، شکوہ شکایت اور غیبت معاشرہ کے امن کو تباہ کر دیتی ہے۔احمدی معاشرہ اس سے پاک ہونا چاہیے۔اللہ ہمیں ہر قسم کے گناہوں سے محفوظ رکھے، ہمیشہ اپنی رضا کی راہوں پر چلائے اور ہر احمدی کا آپس میں محبت اور اخوت کا تعلق جاری رہے۔آمین