بدرگاہ ذیشانؐ — Page 93
93 عبدالحمید شوق لازم ہے احترام رسولِ کریم کا ہے عرش پر مقام رسول کریم کا ہر ذرہ کائنات کا پڑھنے لگا ورود نکلا جو منہ سے نام رسول کریم کا دونوں جہان ہیں تو ہیں آپ کیلئے ارض و سما تمام رسول کریم کا صلِ علیٰ کا ورد ہے میری زبان پر لب پر ہے میرے نام رسول کریم کا دونوں جہاں میں اسم محمد کی روشنی دونوں جہاں میں نام رسول کریم کا کس درجہ رام ہو گئے سنتے ہی سنگدل شیریں ہے وہ کلام رسول کریم کا پڑھتا ہے خود خدا بھی درود آپ پر مدام کتنا ہے احترام رسول کریم کا میری زبانِ شوق پر رہتا ہے ذکر خیر دن رات صبح و شام رسول کریم کا غلام محی الدین صادق اک ہادی اکبر کانعرہ جب گونج اٹھا کو ہساروں میں محسوس ہو اُس ہیبت کا پرزور اثر درباروں میں سرکار دو عالم ایسے ہیں نبیوں کے مبارک حلقے میں ممتاز و یگانہ ہوتا ہے جیسے مہ کامل تاروں میں سوچو تو سہی آنحضرت کے انوار کا عالم کیا ہوگا جب آپ کے خوشہ چیں یا رو آتے ہیں نظر سیاروں میں