بدرگاہ ذیشانؐ — Page 72
72 اکبر خان اصغر محمد کا ہی نُور نُورِ ازل ہے محمد ہی وجہ ظہورِ ازل ہے وہی ایک یزداں کے دل کی تڑپ تھی وہی ذات محبوب ذاتِ خدا ہے وہی راز تخلیق ارض و سما ہے وہی راز رحماں کے دل کی تڑپ تھی وہی نور آدم کی لوح جبیں پر وہی نور نائب خدا کا زمیں پر وہی اک تصور رموزِ بیاں تھا اُسی کا تقدس خلافت کی جاں تھا اُس کے لئے تھا سجود ملائک درود خدا و درود ملائک وہی عید کامل وہی مدعا تھا وہی مبتدا تھا وہی منتہا تھا وہی ذات برحق رسول خدا ہے وہی مصطفی احمد جو خیرالبشر ہے جو خیر الوری ہے شہ دو جہاں خاتم الانبیاء ہے احمد مجتبی ہے