بدرگاہ ذیشانؐ — Page 57
57 بہار جاوداں عالم کو بخشی تیری سیرت نے ترے اخلاق نے دنیا کو بھی جنت بنایا ہے خدائی دیکھنا چاہو تو دیکھو روئے احمد میں محمد مظہر کامل تجلی خدا کا ہے ترے دیدار سے ہر زشت رُو ہے صبح حوراں پر تیرے انوار سے میر منور سنگ سودا ہے اے فدا آل محمد فدا ہونا پر یہی تو ابتداء و انتہائے زہد و تقویٰ ہے یہ فیضِ جاریہ ہے بزم نعت مصطفیٰ گوہر خدا بے خود کو بخشے جس نے یہ پودا لگایا ہے ا سنگ اسود بیخود مرحوم احمد علی خان صاحب آف رامپورعرف امن خانصاحب ہر رمضان میں نعت کا مشاعرہ کیا کرتے تھے اور احباب کی دعوت کیا کرتے تھے ( ذوالفقار علیخان گوہر )