بدرگاہ ذیشانؐ — Page 56
56 مری قسمت کی کایا ہی پلٹ دی درود صبح و شام اللہ اکبر ہوا مقبول فیض مصطفی سے مرا سج حج کلام اللہ اکبر ہے واللہ قیس مینائی بھی اُنکے غلاموں کا غلام اللہ اکبر بزم نعت ختم المرسلین اور یہ قیس کج کلام اللہ اکبر حضرت مولانا ذوالفقار علی خاں گوہر ترے دیدار کی جس دل میں اے احمد تمنا ہے وہی دل شمع نورانی وہی دل عرشِ اعلیٰ ہے مقام مدح احمد نے یہ رتبہ مجھے کو بخشا ہے قلم ہاتھوں میں یہ میرے نہیں اک شاخ طوبیٰ ہے دہن ہی کا ترے اک نام کوثر حق نے رکھا ہے اُسی چشمہ سے بحر سرمدی دن رات بہتا ہے ہمیں يُحبُكُمُ الله نے ہی یہ نکتہ سکھایا ہے لقب امی مگر خدا خود اس کا شیدا ہے محمد کا جو شیدا ہے سینه ترا گنجینه حکمت معارف کا خزانہ دل میں یا گوزہ میں دریا ہے ترا روئے مبارک آئینہ ہے حُسن وحدت کا خدا کو جس نے دیکھا ہے اس شیشہ میں دیکھا ہے