بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 110 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 110

110 عبدالکریم قدسی تابش عشق محمد ملی جب سے مجھ کو لوگ مہتاب و کواکب سے کریں کسب ضیاء میں خطا کار سہی پر ہوں ثنا خوانِ رسول صبح دیدار کی مل جائے ضیاء بارکرن حشر میں آپ کا ہی لطف شفاعت مانگوں آپ کے در سے کہیں لوٹ نہ جاؤں خالی گر ملے مدحتِ حستان کا پرتو قدسی خوف آتا نہیں تاریکی شب سے مجھ کو روشنی کی ہے طلب مہر عرب سے مجھ کو لوگ کیوں دیکھتے ہیں چشم غضب سے مجھ کو ظلمت شب نے ہے گھیرا ہوا کب سے مجھ کو خلق پہچان تو لے حسنِ طلب سے مجھ کو بھیک بھی مانگنا آتی نہیں ڈھب سے مجھ کو کوئی شکوہ نہ رہے دستِ طلب سے مجھ کو الفضل جلسہ سالانہ نمبر ۱۹۷۶ء)