بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 109 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 109

109 علم بردار توحید و رسالت بادي اعظم کمالات محاسن کا وہ عکس کاملیں آیا وہ منبع نورو برکت کا وہ گلدستہ نزاکت کا قمر ، خورشید ، تاروں، پھول کلیوں سے حسیں آیا وه راز خلقت ہستی جو مظلوموں کا حامی تھا زبوں رسم غلامی پر وہ ضرب اولیں آیا مساوات و تمدن کا محبت کا اخوت کا !! سبق پاکیزہ دینے کو وہ ختم المرسلین آیا شتر بانوں نے جسکے دم سے پائے تاج سلطانی ہے خاک راہ جسکی قیصری وہ شاہ دیں آیا شب معراج جب پہنچاز میں سے عرشِ اعلیٰ پر قدم بوسی کی خاطر دوڑ کر عرشِ بریں آیا بتوں سے پاک کر ڈالا صداقت کو کیا بالا مدینے کا مکیں آیا وہ کعبے کا امیں آیا سراسر فیض کا چشمہ شفیق بے مثال آقا وہ آئین وفا ختم رسالت کا نگیں آیا محمد مصطفی پر رحمتیں ہوں فیض بے پایاں کہ وہ آیا تو دنیا کو خدا پر بھی یقیں آیا ( تقدیس افکار )