ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 65
65 مخفی رہے اور مرہم عیسی سے ان کا علاج ہوتا رہا۔دو واقعہ صلیب کے ڈیڑھ ماہ بعد حضرت مریم حواریوں کے ساتھ مل کر عبادات میں حصہ لیتی رہیں۔“ 1 (اعمال باب 14:1) 18 ماه یا 550 دن حضرت مسیح کے حواریوں کے ساتھ رہنے کی شہادتیں موجود ہیں اس عرصہ میں تازہ وحی اور مکاشفات بھی ہوتے رہے اور آپ نے پطرس اور یعقوب کو اس کی تعلیم دی۔An introduction to the study of the Gospels by westcote۔P408 1 Theology of Gospel of Thomas by Gartner P102 2 پھر زخمی یسوع مسیح پیدل ہی چھیتے چھیاتے گلیل کی طرف گئے کیونکہ انہوں نے اپنے حواریوں کو پہلے سے کہہ رکھا تھا کہ تم کلیل کی پہاڑیوں پر اماؤس نامی گاؤں میں چلے جانا۔جب مسیح وہاں پہنچے تو وہ کھانا کھا رہے تھے۔مسیح کو اچانک دیکھ کر وہ انتہائی حیران ہو گئے۔حضرت مسیح نے اپنا قصہ سنایا اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے زخم دکھائے اور اپنا گوشت اور ہڈیاں دکھا کر ثابت کیا کہ وہی مسیح ہیں کوئی روح نہیں اور چونکہ بھوکے تھے کچھ کھانے کو طلب کیا جس پر انہوں نے بھونی ہوئی مچھلی اور شہد دیا۔رات وہیں قیام کیا۔” یہ سب کے سب حواری چند عورتوں اور یسوع کی ماں مریم اور اس کے بھائیوں کے (اعمال 1/14) ساتھ ایک دل ہو کر دعا میں مشغول رہے۔“ ایک حدیث میں ہے کہ وو اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی پر وحی بھیجی کہ اے عیسی! ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو جاتا کہ تو پہچانا نہ جائے اور تجھے تکلیف نہ دی جائے۔“ (کنز العمال جلد 2 صفحہ 34) چنانچہ حضرت عیسی علیہ السلام ہمیشہ سیاحت کیا کرتے تھے اور ایک