ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 62
62 اور اہم مشن کے لئے خدا نے زندگی دی ہے۔آرام و استراحت کے لئے نہیں چنانچہ آپ نے سفر کی تیاری کی اور پھیلی ہوئی کہر اور دھند کے درمیان مخفی طور پر حواریوں سے جدا ہو گئے۔“ (Crucifixion by an eye wietness سے خلاصہ مکتوب یروشلم کا خلاصہ بحوالہ میسیج کشمیر میں ) آپ کو جس کمرہ میں چھپایا گیا تھا اس کے سامنے ایک پتھر لڑھکا دیا گیا۔یہ کمرہ اتنا چوڑا تھا کہ اس میں لوگ آ جا سکتے تھے اور چل پھر سکتے تھے۔یہودیوں کو علم تھا کہ مسیح علیہ السلام نے پیشگوئی کی ہوئی ہے کہ وہ تین دن کے بعد یوناہ (حضرت یونس) کی طرح جی اٹھیں گے اس لئے انہوں نے درخواست کی کہ تین دن تک قبر پر پہرہ لگا دیا جائے۔پیلاطوس نے سرکاری پہرے دار دینے سے انکار کر دیا اور کہا ” تمہارے پاس پہرے والے ہیں جاؤ جہاں تک تم سے ہو سکے اس کی حفاظت کرو۔مریم مگد لینی اور دوسری مریم قبر کے سامنے بیٹھی رہیں۔(متی 27/65) " حضرت عیسی کے حواریوں نے ان کے زخموں کے لئے مرہم تیار کی اس میں ایسے اجزاء شامل کئے جن سے بہتا ہوا خون جلدی سے رُک جائے اور جراثیم بھی نہ بڑھیں یہ دوائیں اکسیر کی طرح ہیں۔اس دوا کے استعمال سے حضرت مسیح کے زخم چند روز میں ہی اچھے ہو گئے۔اور اس قدر طاقت آگئی کہ آپ تین روز میں یروشلم سے گلیل کی طرف ستر کوس تک پیادہ گئے۔“ (روحانی خزائن جلد 15 ص: 57 مسیح ہندوستان میں ) مسیحی کلیسا کے بانی پولوس نے لکھا ہے :- چنانچہ میں نے سب سے پہلے تمہیں وہ بات پہنچا دی جو مجھے پہنچی تھی۔