ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 48
48 گیا وہ لعنتی ہے اس کے مطابق وہ لعنتی ثابت ہو جائیں اور یوں ان کی نبوت بھی ثابت نہ ہو گی اتنی بڑی سزا دلوانے کے لئے بہت بڑے بڑے الزامات عائد کئے سب سے پہلے تو یہ کہا کہ مسیح کافر ہے۔ایک خدا کو تسلیم نہیں کرتا اور دوسرا الزام یہ لگایا کہ یہ کہتا ہے کہ میں یہودیوں کا بادشاہ ہوں اس طرح یہ شخص حاکم وقت قیصر روم کا باغی ہے۔ان الزامات اور اس کے نتیجے میں ملنے والی سزاؤں سے آپ خوب واقف تھے۔اس لئے اس صورتِ حال حضرت عیسی علیہ السلام سخت ملول ر اس وقت یسوع ان کے ساتھ سمنی نام کی ایک جگہ میں آیا اور اپنے شاگردوں سے کہا یہیں بیٹھے رہنا جب تک میں وہاں جا کر دعا کروں اور پطرس اور زبدی کے دونوں بیٹوں کو ساتھ لے کر غمگین اور بے قرار ہونے لگا اس وقت اس نے ان سے کہا میری جان نہایت غمگین ہے یہاں تک کہ مرنے کی نوبت پہنچ گئی ہے تم یہاں ٹھہرو اور میرے ساتھ جاگتے رہو پھر ذرا آگے بڑھا اور منہ کے بل گر کر یوں دعا کی۔اے میرے باپ اگر ہو سکے تو یہ پیالہ مجھ سے مل جائے تو بھی نہ جیسا میں چاہتا ہوں بلکہ جیسا تو چاہتا ہے ویسا ہی ہو۔پھر شاگردوں کے پاس آ کر ان کو سوتے پایا اور پطرس سے کہا کہ تم میرے ساتھ ایک گھڑی بھی نہ جاگ سکے جاؤ اور دعا کرو تا کہ آزمائش میں نہ پڑو۔روح تو مستعد ہے مگر جسم کمزور ہے پھر دوبارہ اس نے جا کر یوں دعا کی ”اے میرے باپ اگر یہ پیالہ میرے پیئے بغیر نہیں مل سکتا تو تیری مرضی پوری ہو اور آکر انہیں پھر سوتے پایا کیونکہ ان کی آنکھیں نیند سے بھری تھیں اور ان کو چھوڑ کر پھر چلا گیا اور پھر وہی بات کہہ کر تیسری بار دعا کی۔(متی 26 : 36 تا44) وہ خدا کی رضا میں راضی تھے اگر چہ فکرمند تھے مگر اپنے مالک کی مرضی