ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 45 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 45

45 حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنے بعد کے زمانہ میں ایک عظیم الشان بنی کی آمد کی بشارت بھی دی تھی اور فرمایا تھا وہ نبی میرے نام پر آئے گا۔انجیل برنباس میں لکھا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کو بنی اسرائیل کو یہ خبر دینے کے لئے بھیجا تھا کہ میرے بعد ایک عظیم الشان نبی آئے گا۔قرآن پاک میں ارشاد ہے:- د عیسی بن مریم نے کہا اے بنی اسرائیل یقیناً میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں اس کی تصدیق کرتے ہوئے آیا ہوں جو تورات میں سے میرے سامنے ہے اور ایک عظیم رسول کی خوشخبری دیتے ہوئے جو میرے بعد آئے گا جس کا نام احمد ہو گا۔‘ انجیل برنباس میں لکھا ہے:- (الصف : 7) میں اس لائق بھی نہیں ہوں کہ اس رسول اللہ کے جوتے کے بند یا نعلین کے تسمے کھولوں۔وہ جو میرے پہلے پیدا کیا گیا اور اب میرے بعد آئے گا اور وہ بہت جلد کلام حق کے ساتھ آئے گا اور اس کے دین کی کوئی انتہا نہ ہو گئی۔( برنباس باب 16،15:42) یہ وہ برکت ہے جو موسیٰ مردِ خدا نے اپنے مرنے سے آگے بنی اسرائیل کو بخشی اور اس نے کہا خداوند سینا سے آیا اور شعیر سے ان پر طلوع ہوا۔فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آیا اور اس کے داہنے ہاتھ میں ایک آتشی شریعت ان کے لئے تھی۔متی باب 42:21 میں لکھا ہے:- " جس پتھر کو معماروں نے رڈ کیا۔وہی کونے کے سرے کا پتھر ہو گیا اور ہماری نظر میں عجیب ہے اس لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ خدا کی بادشاہی تم