ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 32 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 32

32 (صحیفہ ملا کی باب 4 آیت (5) حضرت مسیح ناصری نے لوگوں کو بتایا کہ ”ایلیاہ جو آنے والا تھا یہی ہے جس کے سننے کے کان ہوں وہ سن لے۔(متی باب 11 ، آیت 15 ) کوئی اس جسم کے ساتھ آسمان پر نہیں جا سکتا ہے جس ایلیا کے آنے کی خبر دی گئی تھی وہی حضرت یحییٰ کی شکل میں تشریف لائے ہیں۔تم ان کو مان لو تو دین کی راہیں آسان ہو جائیں گی اور سارے جھگڑے ختم ہو جائیں گے کیونکہ ان کو نہ ماننے کی صورت میں تم گمراہی میں گر جاؤ گے۔مگر یہود نہ مانے وہ نادان اس ضد پر اڑے رہے کہ ایلیا کو آنا ہے اور اسی وجہ سے وہ حضرت عیسی کو جھوٹا سمجھتے اور انہیں طرح طرح سے تکلیفیں دیتے۔حضرت بیٹی کی گرفتاری تک آپ ناصرہ میں تھے کچھ لوگوں کی شدید مخالفت سے آپ دل برداشتہ ہو گئے اور پریشان رہنے لگے آپ کی والدہ حضرت مریم نے فیصلہ کیا کہ یروشلم چلے جائیں اس طرح یروشلم میں اپنے ہم قوموں تک حق کا پیغام بھی پہنچ جائے گا۔اس وقت آپ کو تبلیغ کرتے ہوئے دو سال ہو چکے تھے۔حضرت عیسی کا سفر یروشلم : آپ پہلے بھی ایک دفعہ اپنی والدہ کے ساتھ یروشلم گئے تھے مگر اس وقت تک کسی کے علم میں نہیں تھا کہ یہ ماں اور بچہ جسے طرح طرح کی باتیں سننی پڑتی ہیں ایک وقت اس شان کے حامل ہوں گے کہ بیٹا نبی ہوگا اور ماں اس کی تائید اور تصدیق کر رہی ہو گی۔اب وہ یروشلم میں اپنے رشتہ داروں کی غلط فہمیوں کا آسانی سے جواب دے سکتی تھیں چنانچہ جب ان کے عزیزوں نے