ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 26
26 سلامتی اور سچائی کے سبق سیکھے۔اسی حوالے سے ایسینی فرقے کو لوگ پسند کرتے تھے۔اور انہیں دعوت دیتے تھے کہ وہ باہر آ کر اصلاح کا کام کریں۔خیال یہی ہے کہ یسوع نے اپنی زندگی کا اٹھارہ سالہ دور (بارہ سال سے تمہیں سال تک جو تاریخی طور پر منظرِ عام پر نہیں آیا اور اس کے بارے میں مؤرخین خاموش ہیں) ایسینی فرقے میں گزارا اور ان کے مقدس لٹریچر سے (الفرقان اپریل 1970ء) استفادہ کیا۔“ حضرت عیسی اپنی عمر کی مناسبت سے زیادہ سمجھ کی باتیں کرتے تھے۔اسی دانش نے ان کو ایک خاص مقام اور عزت بخشی تھی لیکن یہودیوں کی دینی بے راہ روی اور مذہب سے نفرت کی وجہ سے وہ اپنی بات کو واضح لفظوں میں کہنے کی بجائے چلتے پھرتے لوگوں کو سبق آموز کہانیاں سنایا کرتے تھے۔ان کہانیوں میں تاریخ سے سبق لینا، خدا سے محبت کرنا اور امن سے رہنا سکھاتے تھے۔اس زمانے کا مزاج ایسا تھا کہ لوگ ان تمثیلی کہانیوں کو غور سے سنتے تھے اور مفہوم سمجھ لیتے کبھی وضاحت چاہتے تو حضرت عیسیٰ انہیں بتاتے اور تفصیل سے سمجھاتے۔حضرت عیسی کی شکل و شباہت : " حضرت عیسی سرخ رنگ والے گھنگھریالے بالوں والے اور چوڑے سینے والے تھے۔( بخاری جلد اول کتاب الانبیاء صفحہ 489) آپ کا قد پانچ فٹ 10 انچ تھا۔حضرت عیسی کا امتحان : حضرت عیسی ابن مریم 30 سال کے ہوئے تو خدا تعالیٰ نے ان