ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 25 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 25

25 نام مذکور ہیں مثلاً الیاس، ایلیاہ، اور یوحنا۔حضرت عیسی کا بچپن : حضرت یحی علیه السلام کی گرفتاری کے وقت حضرت عیسی ناصرہ ہی میں قیام پذیر تھے۔بارہ سال کی عمر میں آپ یروشلم گئے۔آپ ایک مؤدب بچے تھے بزرگوں کی باتیں سنتے اور اپنا وقت کھیل کود میں نہیں گزارتے تھے۔( تفسیر کبیر سورہ مریم ص 190) ان کی زبان آرامی تھی جو عبرانی سے بہت ملتی جلتی تھی وہ لکڑی کا کام کرتے تھے اور اس میں بڑی مہارت حاصل کر لی تھی۔وہ بہت ذہین تھے۔سنے سنائے غلط عقائد کو من و عن تسلیم کرنے کی بجائے ان کا جائزہ لیتے مشاہدہ اور تجزیہ کرتے بزرگوں سے معلوم کرتے اور اس کھوج میں لگے رہتے کہ انہیں صحیح بات کا علم ہو۔وہ ہر وقت سوچ میں کھوئے سے رہتے اور اپنے سے پہلے گزرنے والی تہذیبوں کے عروج و زوال پر غور کرتے۔رومی تہذیب سے واقف تھے ان کو مطالعہ کا بھی شوق تھا اور علم حاصل کرنے کا یہ شوق وہ ایک لائبریری میں جا کر پورا کرتے۔کسی مسئلے پر تحقیق کے لئے سفر بھی کرتے۔پھر وہ اپنی تحقیق کے نتائج دوسروں کو بھی سکھاتے۔اس طرح مردہ عقائد کو ایک زندہ شکل دیتے۔آپ جس لائبریری میں اپنا وقت گزرتے وہ یہودیوں کے ایک فرقہ کی تھی جو نئے دور کی قوم کہلانا پسند کرتے تھے۔یہ ایسینی فرقہ تھا۔اس فرقہ کے لوگ پڑھے لکھے تھے صحیح عقائد پر عمل کرتے تھے اپنی تعلیمات افکار اور نصائح لکھ کر محفوظ کر لیتے۔ان کی کچھ تحریریں یروشلم سے چودہ میل کے فاصلے پر وادی ثمر ان کی غاروں کے ایک سلسلے سے دریافت ہوئی ہیں۔(جو نصف صدی قبل کی بات ہے۔ناقل ) حضرت عیسی نے اس مطالعہ سے بپتسمہ کا طریق، کھانے کے آداب، امن و