ایک عزیز کے نام خط

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 90 of 144

ایک عزیز کے نام خط — Page 90

آں دل خوشباش را کاندر جہاں جوید خوشی از لیئے دین محمد کلبه احزاں کنید از میں ہا بروں آئید اے مردان حق خویشتن را از پینے اسلام سرگرداں کنید اور آپ کی اپنی زندگی کی کیفیت کسی قدر آپ کے اس قول سے معلوم ہوسکتی ہے:۔نمی ترسیم از مُردن چنیں خوف از دل افگندیم کہ مامردیم ازاں روزے کہ دل از غیر برکندیم دل وجاں درره آن داستان خود فدا کردیم اگر جاں باز ما خواهد بصد دل آرزو مندیم اسلام کا دوسرا دور آخر حضرت مسیح موعود نے اسلام کے غلبہ کا دوسرا دور شروع ہوتا دیکھ لیا۔اور آپ کے ہاتھوں سے اللہ تعالیٰ نے ایک ایسی جماعت کی بنیاد ڈال دی جس کا ہر فرد اسلام کی خاطر جان قربان کرنے کے لئے تیار ہے اور جو دن رات اسلام کی ترقی کے لئے کوشاں رہتی ہے۔اور جس کے ہاتھوں ان علوم اور دلائل کے ذریعہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر کھولے گئے اور جنہیں آپ نے اسلام کی تائید میں پیش کیا، اسلام کا دوبارہ غلبہ مقدر ہے۔آپ نے ایک نئے علم کلام کی بنیاد ڈالی اور نئے نئے علوم قرآن کریم سے نکال کر پیش کئے۔اور نئے نئے دلائل کے ساتھ اسلام کی صداقت کو ثابت کیا اور وہ روحانی چشمہ جسے آپ نے جاری فرمایا اس وقت زور شور سے بہہ رہا ہے اور حق کی تڑپ رکھنے والوں کی پیاس بجھانے اور انہیں فرحت و تازگی اور توانائی بخشنے کا کام بھی دے رہا ہے۔90