ایک عزیز کے نام خط

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 58 of 144

ایک عزیز کے نام خط — Page 58

خواص اور ان کے پیدا کرنے کی غرض کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور ان کے مطالعہ پر زور دیا گیا ہے اور بارہا ان کو بطور شواہد اور دلائل کے پیش کیا گیا ہے چنانچہ ایک مقام پر فرمایا ہے: إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلاَفِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ۔الَّذِيْنَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُوْنَ فِي خَلْقِ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔یعنی آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے اختلاف میں بہت سے نشانات ہیں صاحب دانش لوگوں کے لئے جو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے ہوئے اللہ تعالیٰ کو یاد کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش پر غور کرتے ہیں اور پھر ان نشانات کو دیکھ کر جو اللہ تعالیٰ نے ان میں رکھے ہیں وہ چلا اٹھتے ہیں کہ اے ہمارے ربّ! بے شک تو نے یہ ساری کائنات بے مطلب اور بے مقصد پیدا نہیں کی اور ایسا کرنا تو تیری شان سے بھی بعید تھا۔سو ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم ان سے پورا پورا فائدہ اٹھا سکیں اور پورے طور پر تیری مرضی کو پورا کرسکیں۔ایسا نہ ہو کہ ہم غفلت میں پڑ جائیں اور آخر میں ہمارا حصہ حسرت اور افسوس اور سوزش قلب ہی رہ جائے۔اسی طرح پہلی قوموں کی تاریخ کو بھی اللہ تعالیٰ نے بار بار قرآن کریم میں بطور مثال اور دلیل کے پیش کیا ہے اور اس کے مطالعہ کی طرف توجہ دلائی ہے اور ان مثالوں اور دلائل اور شواہد کے پیش کرنے سے یہ غرض بھی ہے کہ انسان کو علوم کے حصول کی طرف توجہ ہو جس کے نتیجہ میں اس کی معرفت میں ترقی ہو اور وہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں ترقی کر سکے۔أسوة رسول الله قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک کامل ہدایت نامہ عطا فر مایا ہے اور رسول اللہ سورة آل عمران - آیات 192-191 58