ایک عزیز کے نام خط

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 53 of 144

ایک عزیز کے نام خط — Page 53

زندگی پر آیا ہے اس کی مثال پہلے زمانوں میں بہت کم ملتی ہے۔ایک طرف تو ظاہری علوم نے حیرت انگیز ترقی کی ہے اور دوسری طرف دنیا روحانیت سے بالکل غافل بلکہ بے بہرہ ہوگئی ہے۔ایسے زمانہ میں خصوصیت سے قرآن کریم کی اصل تعلیم کے احیاء کی ضرورت تھی چنانچہ اللہ تعالیٰ کی رحمت نے یہ احیاء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے کیا اور اس زمانہ میں اسلام کی تازہ زندگی کی بناء حضور کے ہاتھوں ڈالی۔اور ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس ظاہری اور باطنی حفاظت کا وعدہ اور پھر اس کے مطابق عملی انتظام ثابت کرتا ہے کہ قرآن کریم زندہ اور قادر خدا کا کلام ہے۔غرض ہمارے لئے یہ نہایت اطمینان اور خوشی کی بات ہے کہ ہمارے پاس اللہ تعالیٰ کا کلام موجود ہے اور اس زمانہ کی ہدایت کے لئے جس قد رتعلیم بھی ضروری ہے وہ اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ انتظام کے ماتحت ہم تک پہنچا دی گئی ہے اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کے دروازے پھر ہمارے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔21 مئی قرآن میں ترتیب غیر مسلم معترضین کی طرف سے اعتراض کیا جاتا ہے کہ قرآن کریم کے مضامین میں بظاہر کوئی ترتیب نہیں اور بعض دفعہ خود مسلمانوں کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ کیوں ہر مسئلہ پر ایک ہی جگہ تمام احکام جمع نہیں کر دیئے گئے۔اور اسی قسم کے اور اعتراضات عدم علم اور عدم تدبر کی وجہ سے کئے جاتے ہیں۔اول یہ سمجھ لینا چاہئے کہ قرآن کریم کی موجودہ ترتیب بے شک اس ترتیب کے مطابق نہیں جس ترتیب پر اس کا نزول ہوا ہے لیکن یہ ترتیب ہے رسول اللہ ﷺ کے ارشاد کے مطابق۔جب کوئی آیت نازل ہوتی تھی تو رسول کریم ﷺ فرما دیا کرتے تھے کہ اسے فلاں سورۃ میں فلاں جگہ رکھا جائے اور یہ ترتیب الہی منشاء کے 53