حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ

by Other Authors

Page 6 of 29

حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 6

حضرت عزیزہ بیگم 6 آپ اتنی بھی تھیں کہ غریب لوگوں میں صدقہ و خیرات کے علاوہ حضور ﷺ کے نام پر چاول پکا کر غرباء میں تقسیم کرتی تھیں۔اس نیک کام کے لئے آپ ہر ماہ پیسے جمع کرتی رہتی تھیں۔آپ چندہ با قاعدگی سے ادا کرتیں آپ نے اپنے شوہر سے کہ رکھا تھا کہ میری طرف سے بغیر پوچھے ہی چندہ دے دیا کریں اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کہیں باہر نہیں جاتی تھیں اور اگر کبھی جانا پڑ جائے تو بتا کر جاتیں۔اپنے زیور اور پیسے پر زکوۃ با قاعدگی سے ادا کرتیں۔گھر کے عام استعمال کی چیزیں اگر کوئی مانگے تو خوشی سے دے دیتیں۔مگر خود کسی سے کچھ لینا پسند نہ کرتیں اگر آپ کو کسی چیز کی ضرورت پڑتی تو خریدلیں۔آپ کسی کا کینہ (برائی) دل میں نہ رکھتیں نہ کسی سے بدسلوکی (بر اسلوک) کرتیں ، نہ بدلہ لینے کی کوشش کرتیں۔آپ ہر معاملے کو اللہ کے سپر دکر دینے کی عادی تھیں۔(5) عزیزہ بیگم نمازوں کی پابندی کرتیں تھیں کبھی نماز ترک نہ کرتیں۔روزے باقاعدگی سے رکھتی تھیں۔جب بیماری کے باعث روزہ نہ رکھ سکتی تو روزوں کا فدیہ ضرور ادا کرتیں۔نماز پڑھتے وقت نماز کے ترجمہ کا ضرور خیال رکھتیں۔بہت دعائیں کرتی تھیں۔ہر نماز کے آخری سجدہ میں لمبی دعا کرتیں۔ہر وقت تسبیحات زبان پر جاری رہتیں۔احمدیت کے خلاف کوئی