حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ

by Other Authors

Page 2 of 29

حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 2

حضرت عزیزہ بیگم 2 ہوئیں آپ کے والد منشی مولا بخش تھے۔وہ ہوشیار پور کی ضلع کچہری کے دفتر میں محافظ کے طور پر کام کرتے تھے۔آپ کے والدین اور دوسرے رشتہ دار احمدیت کی نعمت سے محروم تھے مگر جب آپ کی شادی حضرت منشی برکت علی صاحب سے ہوئی تو آپ اپنے خاوند کی نیکی اور حسنِ سلوک دیکھ کر جلد ہی احمدیت کی صداقت کو پہچان گئیں اور احمدیت قبول کر لی۔حضرت منشی برکت علی صاحب آپ کی بیعت کے بارہ میں فرماتے ہیں۔وو 1906ء میں میں ایک دفعہ محترمہ والدہ صاحبہ، اپنی اہلیہ محترمہ عزیزہ بیگم اور اکلوتی بیٹی (بعمر 6 سال) کو لے کر قادیان گیا اور بارہ تیرہ روز وہاں قیام کیا۔ہمیں رہنے کے لئے جو مکان ملاوہ شہر میں تھا۔اس مکان میں کبھی پریس ( Press) بھی ہوتا تھا۔میری والدہ اور اہلیہ نے وہاں دستی بیعت کی۔میرے گھر سے روزانہ حضور علیہ السلام کے گھر جاتیں اور اندرون خانہ کی بہت سی باتیں مجھے بتا تیں۔افسوس کہ ان کو محفوظ نہ کر سکا۔جہاں تک یاد ہے بتا تیں تھیں کہ حضرت صاحب عموماً مطالعہ یا تحریر میں مصروف رہتے تھے۔اکثر ایسا ہوتا کہ آپ کمرے کے دو تین طاقچوں میں دوا تیں رکھ لیتے اور ٹہلتے ٹہلتے تحریر کا کام کر لیتے جہاں سیاہی