حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ

by Other Authors

Page 1 of 29

حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 1

حضرت عزیزہ بیگم 1 پیارے بچو! حضرت عزیزہ بیگم صاحبہ اہلیہ حضرت منشی برکت علی شملوی آپ کو معلوم ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اس زمانے کے آسمانی نور ہیں۔آپ کی پاکیزہ صحبت سے ایسے عظیم و ٹیک لوگ پیدا ہوئے جو آخری زمانہ کے چمکتے ستارے بنے۔آپ علیہ السلام کی مبارک صحبت سے جہاں مردوں میں روحانی تبدیلی پیدا ہوئی وہاں عورتوں نے بھی خوب حصہ پایا۔ہم ایسی ہی ایک پاکیزہ ہستی کا ذکر کرتے ہیں جن میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد سے پاکیزہ تبدیلی پیدا ہوئی۔ان کا نام حضرت عزیزہ بیگم ہے جو حضرت منشی برکت علی شملوی صاحب کی اہلیہ تھیں۔حضرت عزیزہ بیگم اپنے خاندان کی پہلی خاتون تھیں جو حضرت منشی برکت علی شملوی کے ساتھ شادی کے کچھ عرصہ بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کر کے احمدیت میں شامل