حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 16
حضرت زینب بی بی 14 سال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت میں گزارے اور بہت خدمت کی توفیق پائی۔مولوی عبدالکریم صاحب کو یہ تاریخی سعادت بھی حاصل ہوئی کہ آپ وہ پہلی ہستی تھے جو بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے۔بہشتی مقبرہ کا افتتاح 26 دسمبر 1905 ء کو ہوا تھا۔آپ کو امانتاً دوسرے قبرستان میں دفن کیا گیا تھا مگر زینب بی بی کی ایک خواب نے آپ کو یہ سعادت بخشی کہ آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ میں عمل میں آئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خوابوں کے بارہ میں بالعموم یہ طریق تھا کہ حسب حالات بسا اوقات ظاہری طور پر بھی خوابوں کو پورا کر دیا کرتے تھے۔جب مولوی صاحب کی اہلیہ نے خواب میں آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میرا جنازہ پڑھا جاوے۔تو حضور علیہ السلام نے اس خواب کو ظاہری رنگ میں بھی پورا کرنے کے لئے دوبارہ جنازہ پڑھایا۔حضرت صاحب نے فرمایا جنازہ بھی دعا ہے، خواب کو پورا کرنا اچھا ہے۔(2) زینب بی بی کی بیعت بھی مولوی عبد الکریم صاحب کی بیعت کے قریب ہی ہوئی تھی۔بیعت کا وہ رجسٹر جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیعت کرنے والوں کے ریکارڈ کے لئے تیار کروایا تھا اس میں آپ کا سن بیعت 7 فروری 1892 ء ہے۔آپ کا نام 230 ویں نمبر پر درج ہے۔(3)