عظیم زندگی — Page ix
داستان میری ( از مصنف) میری پیدائش انگلستان کے جنوبی ساحلی علاقہ ڈیون ( DEVOIN ) میں ٹور کی ( TORQUOY ) نامی ایک خوبصورت قصبہ میں (جو سیر گاہ کے طور پر مشہور ہے) ۲۶ اپریل ۱۹۲۰ء کو ہوئی۔میرے والد ڈاکٹر تھے اور میری والدہ شادی سے پہلے نرس کا کام کرتی تھیں۔میرے والدین کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا میرے دادا بھی ڈاکٹر تھے اور نانا ایڈمرل ہم تین بھائی تھے میرا سب سے بڑا بھائی ( جو مجھے سے تین سال بڑا تھا، نیوی میں بھرتی ہو گیا تھا دوسری عالمگیر جنگ میں اس کا بحری جہاز دشمن نے ڈبو دیا اور یوں وہ بے چارا عین جوانی کے عالم میں اس دُنیا سے رخصت ہو گیا میرے دوسرے بھائی کا میلان طبع شروع ہی سے مذہب کی طرف تھا۔وہ دراصل میری اُس خالہ سے بہت متاثر تھا جو چین میں چالیس سال تک بطور مشنری کام کرتی رہی تھیں۔اس تاثر کے تحت جب وہ جوان ہوا تو پروٹسٹنٹ فرقے کا پادری بن گیا مگر جلد ہی یہ پیشہ چھوڑ کر ایک سکول میں بطور ٹیچر ملازمت اختیار کر لی لیکن وہ اس ملازمت میں بھی زیادہ عرصہ تک نہ رہا اور روم چلا گیا وہاں تعلیم و تربیت کے بعد وہ رومن کیتھولک چریت کا پادری بن گیا۔میری والدہ بھی مذہب سے بہت پچسپی رکھتی تھیں اور باقاعدہ گرجے بھایا کرتی تھیں۔میرے بھائی کے رومن کیتھولک بن جانے کے بعد میری والدہ نے بھی Ι 1 f