عظیم زندگی

by Other Authors

Page 35 of 200

عظیم زندگی — Page 35

۳۵ روح چند خیالات رُوح ہماری بستی کا سب سے قیمتی حصہ ہے کیونکہ یہ وہ بیج ہے جس سے اگلے جہان کے لئے ہمارا روحانی جسم تیار ہوتا ہے جس طرح ایک بچہ نطفہ کی خصوصیات کے مطابق ایک ماں کے رحم میں پرورش پاتا ہے اسی طرح موت کے بعد رُوح ہمارے رُوحانی جسم کے لئے بطور پیج کے کام کرتی ہے چنانچہ اس روحانی جسم کا دارو مدار اس بات پر ہے کہ ہماری روح کس حال میں اس دنیا سے رخصت ہوتی ہے۔یہ بات ہر سلمان فرد پر بخوبی عیاں ہونی چاہیے کہ اس کی زندگی کا مقصد روح کی صحیح طریق پر نشو و نما کرنا ہے اور یہ نشو و نما صرف مذہب اسلام کے اصولوں اور قونین کی اطاعت سے ہی ہوسکتی ہے مسلمان کو ہر وقت اپنی عادات پر غور کرتے رہنا چاہئیے اور غیر اسلامی طرز زندگی سے بچنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیئے نیز نیکی کے راستوں پر گامزن رہنے کے لئے مثبت اقدام کرنے چاہئیں یہ ہے زندگی کا اصل مقصد اور دونوں جہانوں میں خوش رہنے اور کامیاب ہونے کا راز - رُوح کا وجود اتنا ہی یقینی ہے جتنا کہ ہمارے جسم کا جس میں یہ بستی ہے او