عظیم زندگی

by Other Authors

Page 32 of 200

عظیم زندگی — Page 32

۳۲ انداز یہی ہوگا یہ نیک رو میں اللہ تعالیٰ کے حضور اسی کے لئے دست بہ دعا ہونگی کہ انہیں اپنا زیادہ سے زیادہ قرب عطا کرے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے :- نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا آتِهِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُه (۹:۲۲) (4:49) ان کا نور ان کے آگے آگے بھاگتا جائے گا اور دائیں پہلو کے ساتھ ساتھ بھی وہ کہیں گے کہ اسے ہمارے رب ہمارا نور ہمارے فائدہ کے لئے پورا کر دے اور تمہیں معاف فرما تو ہر چیز پر قادر ہے۔اوپر جو آیت کریمہ بیان کی گئی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ آنے والی زندگی میں بھی ارواح جنت میں بھی آگے بڑھنے اور تقرب الہی حاصل کرنے کی کوشش کریں گی اور اس صورت میں انسان اس دنیا میں کیس طرح اپنی موجودہ حالت پر قناعت کر سکتا ہے ترقی کی ہر وقت گنجائش ہے اور جوں جوں انسان آگے بڑھتا ہے ترقی کے وسیع میدان سامنے آتے جاتے ہیں اور جب انسان کو یہ علم ہو جاتا ہے کہ نعماء جنت کی بھی مختلف اقسام ہوں گی تو اس کے لئے خواہش بھی بڑھتی چلی جاتی ہے تاکہ اپنے آپ کو خوب سے خوب تر کرتا چلا جائے تاکہ بہتر سے بہتر انعامات کا وارث بن سکے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے دلیل درجت ما عملوا (۱۳۳۱۶) اور ان سب کو ان کے اعمال کے مطابق وَلِكُلّ دَرَجْتُ مِمَّا درجات ملیں گے۔بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب نے بھی فر مایا ہے " جو خدا کو قبول کرتے ہیں اور خدا کی محبت میں کھو جاتے ہیں اور صراط مستقیم پر قائم ہو جاتے ہیں ان کے لئے انعامات بھی خاص ہوتے ہیں جو دوسروں کو نہیں ملتے " ہر عقلمند شخص یہ بات جانتا ہے کہ انسان کی آواز سے اس کے جذبات اور احساسا