عظیم زندگی — Page 26
I ۲۶ خدا کی رضا کا وارث بنتا ہے " و تکلیفیں حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی نے کیا خوب فرمایا ہے " ہمیشہ تکلیفیں نہیں رہا کرتیں یہ ایک مشہور امریکی مصنف نے لکھا ہے کہ ہر شکل میں ایک سہولت کا بیچ مخفی ہوتا ہے اس کا یہی مفہوم ہے کہ انسان اپنی مشکل سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے اور قرآن نے بھی اسی حقیقت کا اظہار کیا ہے۔یہ امریکی مصنف مسلمان نہیں لیکن اس کے مندرجہ ذیل الفاظ اس حقیقت کا اظہار کرتے ہیں ” میں ان مشکلات کا بھی شکر گزار ہوں جو میرے راستہ میں آئیں کیونکہ ان سے میں نے ہمدردی، ضبط نفس ، استقلال اور بعض دوسری نیکیوں کا سبق سیکھا ہے جو ان کے بغیر میں کبھی نہیں سیکھ سکتا تھا یا ڈارون گذشتہ صدی کا نامور سائنسدان تھا جس نے جیسی معروف کتاب لکھی اس میں اس نے انسانی ارتقاء کے بارہ میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ انسان نے بند ر سے ترقی کی ہے۔وہ نہایت کمزور صحت کا مالک تھا اور اس نے اپنی اس معذوری سے بھر پور فائدہ اُٹھایا وہ لکھتا ہے ” اگر میں اس قدر زیادہ معذور نہ ہوتا تو اس قدر بڑا کام انجام نہ دے سکتا جتنا کہ آب کر سکا SPECIES ہوں " ORIGINS OF قرآن مجید کی تعلیم یہی ہے کہ مشکلات کے وقت جبکہ حالات سازگار نہ ہوں تو مبر سے کام لو اور مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں اور زندگی کے طوفانوں میں بہشتی تعلف اُٹھانے کا یہی وقت ہوتا ہے مصائب و آلام زندگی کے لوازم ہیں مگر ان سے نبرد آزما ہونے کا سلیقہ آنا چاہئیے۔زندگی کی شمکش میں کامیاب و کامران ہو جانا ہی تو کامیابی ہے۔انسان مشکلات میں ہمت نہ ہار بیٹھے اور جرات و خندہ پیشانی کے ساتھ ان مشکلات