عظیم زندگی

by Other Authors

Page 16 of 200

عظیم زندگی — Page 16

14 جنت ارضی ہر احمدی خوش نصیب ہے کہ اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پہچانا اور آپ پر ایمان لایا یہ ایک بیش بہا انعام ہے اور جو اس بات کو بخوبی نہیں سمجھتا اور اس کا پورا پورا فائدہ نہیں اُٹھاتا و حقیقی مسرت سے محروم ہے اس لئے کہ احمدیت انسان کو زمین پرمشتی کیفیات سے ہمکنار کرتی ہے۔اس مضمون کا مدعا یہ ہے کہ یہ بتایا جائے کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو انسانی جسم اور روح کو حقیقی اور دائمی مسترت مہیا کرتا ہے۔خواہ ایک شخص کتنے ہی مصائب ، تکالیف اور مایوسیوں میں مبتلا ہو بالفاظ دیگر یہ کہ اسلام انسان کو اس دنیا میں جنت کی لذتوں سے لطف اندوز کراتا ہے۔ہ شخص مسترت چاہتا ہے مگر ہر ایک کی خوشی کا تصور ایک سانہیں بعض اوقات ایک شخص سوچتا ہے کہ فلاں خواہش کے پورا ہونے سے خوشی حاصل ہوسکتی ہے مثلاً یہ کہ اس کی شادی ہو جائے، فلاں ملازمت مل جائے، دولت کا حصول، اولاد کی خواہش وغیرہ وغیرہ لیکن اسلامی تعلیم یہ ہے کہ حقیقی خوشی کا منبع اور دائمی خوشی صرف عشق الہی میں ہے مثلاً قرآن مجید میں اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے وَلِمَنْ خَاتَ