عظیم زندگی — Page 15
1 ۱۵ غریبوں سے ملنا بھی پسند نہیں کرتے کجا یہ کہ وہ ان سے مل کر بیٹھیں۔اخلاق حسنہ کا پیدا کرنا ایک عملی فلاسفی ہے کوئی خشک و حفظ نہیں اس پر عمل ضروری ہے۔یہ ایسا موضوع ہے جس پر کتابیں لکھی جاسکتی ہیں میں نے چند پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے اور مقصد صرف اس موضوع سے دلچسپی پیدا کرنا اور اخلاق حسنہ کے پیدا کرنے کی طرف توجہ دلانا ہے میں دُعا کرتا ہوں کہ میں نے جو بیج پھینکے ہیں وہ زرخیز زمین پر گریں تھیں پھولیں اور بار آور ہوں۔آمین