عظیم زندگی — Page 10
تب بھی اللہ تعالیٰ تم سے اس کا جواب طلب کرے گا۔ایک انسان ہونے کے ناطے یہ ناممکن ہے کہ ہم اپنے دماغ سے تمام شیطانی خیالات مکمل طور پر نکال دیں۔اِس صورت میں ہمیں یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ان کو دبانے کی کوشش کریں اور یہ کام کرنا بذاتہ نیکی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا خوب فرمایا ہے :- اگر انسان کو بد خیالات پریشان کریں اور وہ ان پر قابو پانے کی کوشش کرتا ہے یا انہیں اپنے ذہن سے نکالنے کی کوشش کرتا ہے اور ان پر عمل کرنے سے دور رہتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اس کا نیک اجر عطا فرمائے گا " استقلال اس میں کوئی شک نہیں کہ نیکی کی راہوں پر چلنا سمل نہیں کیونکہ یہ پہاڑ سے پھسلنے والے راستہ پر چڑھنے کی مانند ہے جس پر پھسلنا لازمی ہے لیکن یہ وہ خوشگوار سفر ہے جو جنت کے حسین مناظر میں سے ہو کر گزرتا ہے۔کوشش کے بغیر کوئی بھی چیز ممکن نہیں اور یہ بات نہ صرف اخلاقی ترقی کے بارہ میں صحیح ہے بلکہ دیگر دنیوی معاملنا میں بھی تکلیفوں کے بغیر تو کوئی بھی ترقی ممکن نہیں۔اگرچہ دُعا لازمی امر ہے لیکن اسکے باوجود اپنے بہتر کر دار کا اظہار ضروری ہے اور خدا کے راستہ میں جہاد کرنا بھی اہم ہے بعض لوگ کوشش تو کرتے نہیں صرف دُعا پر ہی زور دیتے ہیں اور پھر بعد میں حیران ہوتے ہیں کہ ان کی دُعا کیوں قبول نہیں ہوئی۔ہمارا مطمح نظر یہ ہو کہ ہمیں اپنے اخلاق کو مسلسل سنوارتے رہنا چاہیئے اور تم کر