عظیم زندگی

by Other Authors

Page 159 of 200

عظیم زندگی — Page 159

۱۵۹ تھا ئیں حقیقتہ بستر سے نکل کر کھڑی ہوئی اور اپنے جسم کو بستر پر لیٹے پایا۔پھر تھائیں میں گھر کے دروازہ سے باہر نکلی اور کچھ لمحوں کے لئے باہر گئی۔اس وقت سے لیکر اب تک میں نے ایک دفعہ اور اپنے آپ کو باہر گھومنے کے لئے جاتے پایا جبکہ میرا جسم گھر میں تھا۔انڈین سپرنگ ، امریکی ریاست انڈیانا کے والٹر میک برانڈ نے لکھا ۲۳۴ دسمبر کی شام کوئی آٹھ بجے ہمیں اپنے سونے کے کمرہ میں گیا جو گھر کے نیچے والے حصہ میں ہے میں نے بجلی بند کی اور حسب معمول سونے لگا ہر چیز معمول کے مطابق تھی۔۔۔۔پھر یہ بات چاہے کتنی ہی فضول لگے ہیں نے محسوس کیا کہ میں کمرہ کے اندر ہوا میں تیر رہا ہوں لیکن کمرہ میں روشنی تھی میں اس وقت پورے جو اس میں تھا۔پھر میں نے محسوس کیا کہ میں بلڈنگ کے اُوپر کی طرف تیر رہا تھا کمرہ کی چھت اور اوپر کی منزل مجھے او پر جانے سے نہ روک سکے اور میں آسانی سے گزر گیا پھر ایک مقررہ اونچائی تک پہنچ کر میں سیدھا ہو گیا اور میں نیچے کی طرف یہ دیکھ کر حیران و ششدر رہ گیا کہ میرا جسم بستر پر پڑا تھا اور یہ جسم اس حالت میں تھا جیسا کہ میں سونے کے وقت تھا۔" ایک رسالہ THE OCCULT REVIEW کی ایک پرانی جلد طبع ۱۹۰۸ء کے صفحہ ۱۶۰ پر ڈاکٹر فرانز ہارٹ مین نے مندرجہ ذیل واقعہ لکھا :- ۱۸۸۴ء میں جب میں کولمبو سیلون میں تھا تو میں ایک روز اپنے دوست کے ساتھ ایک دندان ساز سرجن کے دفتر میں دانت نکلوانے گیا