عظیم زندگی

by Other Authors

Page xviii of 200

عظیم زندگی — Page xviii

حاصل کر سکتے ہیں (۱۳: ۲۹ )۔میں ابھی اس میدان میں مبتدی ہوں لیکن میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریروں اور ملفوظات سے بہت کچھ پایا ہے۔مجھے اس بات پر سخت تعجب ہوتا ہے کہ مسلمان کہلانے والا ایک شخص جو خود کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتا ہو وہ خدا تعالیٰ کے اس حکم کی نافرمانی کیونکر کر سکتا ہے اور فرض نمازوں کی ادائیگی سے کیسے غافل رہ سکتا ہے۔مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ایک دفعہ جب یکن اسلام لانے کے بعد قادیان گیا تھا میں نے مسجد مبارک کے باہر نوٹس بورڈ پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا یہ ارشاد لکھا ہوا پڑھا کہ جس شخص نے گذشتہ دس برسوں میں ایک نماز بھی عمداً چھوڑی وہ سچا احمدی نہیں کہلا سکتا۔تین خواب خوا میں ہر شخص کو آتی ہیں جبکہ بعض محققین کی دریافت کے مطابق تو جانوروں کو بھی خواہیں آتی ہیں مگر اپنے نیک بندوں کو خدا تعالیٰ ازل سے خوابوں کے ذریعہ اپنا چہرہ دکھلاتا رہا ہے قرآن مجید اور دیگر صحیفے ایسے واقعات سے بھرے پڑے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے خوابوں کے ذریعہ مستقبل میں رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں علم یا پیغامات یا اطلاع اپنے نیک بندوں کو دی۔مجھے زمانہ احمدیت سے پہلے کی اپنی کوئی خواب یاد نہیں مگر احمدیت قبول کرنے کے بعد مجھے اپنی کوئی خواب نہیں بھولی اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی وہ میرے دل و دماغ میں اسی طرح مستحضر ہیں جیسے کہ خواب) یکھنے کے روز تھیں۔میں یہاں ان خوابوں میں سے صرف تین کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ئیس نے ۱۹۴۵ء میں احمدیت قبول کی اس زمانہ کی بات ہے میں نے