عظیم زندگی

by Other Authors

Page 154 of 200

عظیم زندگی — Page 154

۱۵۴ انسان کے طبعی جسم کے علاوہ انسان کے اندر ایک اور جسم بھی ہوتا ہے جو اپنے آپ کو جسم کے اندر سے خود کو پیش کرتا ہے اس کا نام عموماً یہ روح نہیں ہاں رُوح کو قائم رکھنے کا ایک ذریعہ ہے۔ASTRAL BODY ہے ہمارا ETHERIC جسم سونے کی حالت میں اور غیر شعوری حالت میں اپنے آپ کو جسم سے خارج کر لیتا ہے اس کا اظہار جاگنے کی حالت میں اور نیم شعوری حالت میں بھی ہوتا ہے جسم سے اس کا اخراج غیر ارادی اور یکایک ہوتا ہے اگر یہ بعض لوگ اس کو حسب خواہش بھی نکال سکتے ہیں۔جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں کہ ETHERLAC BUOY روح کے قائم رکھنے کا ایک ذریعہ ہے لہذا یہ جاننا قدرتی ہے کہ رُوح اس جسم کے ساتھ ساتھ ہوتی ہے جب طبیعی جسم سے الگ ہوتا ہے۔اس نقطہ سے متعلق قرآن حکیم ہمیں یہ بتلاتا ہے کہ رُوح اگر چہ موت کے وقت الگ ہوتی ہے یہ سونے کی حالت میں بھی جسم سے الگ ہو جاتی ہے۔مندرجہ ذیل آیت کریمہ پر غور فرمائیں :۔الله يَتَوَلَّى الاَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَ الَّتِي لَمْ تَمُتْ في مَنَامِهَا فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الأخرى إلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى اِنَّ فِي ذَلِكَ رَأَيْتٍ لِقَوْمٍ يتَفَكَّرُونَ۔(۴۳:۳۹ ) مذہب اسلام ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ روح کا جسم کے اندر قائم رہنا اور جسم سے اس کا تعلق لازم و ملزوم ہے۔اس ضمن میں یہ سوال کیا جاتا ہے کہ نعیف کی حالت میں جب رُوح جسم سے خارج ہو جاتی ہے تو پھر کسی دوسرے جسم میں قیام